• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شادی کی تقریب میں شرکت، پورا خاندان کورونا سے جاں بحق

by sohail
ستمبر 25, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مصر میں رشتہ داروں کی شادی میں ایک فرد کی شرکت کرنے کے باعث کورونا میں مبتلا ہونے والا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماں نے اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کی جہاں پر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی، گھر آنے کے بعد اس نے خاوند اور 2 بچوں تک یہ وائرس منتقل کر دیا۔

26 اگست کو محمد الفنگاری نام کے ایک فارماسسٹ نے فیس بک پر بتایا کہ ان کی والدہ کورونا کے باعث چل بسی ہیں۔

10 روز بعد انہوں نے اپنے والد کے کورونا سے فوت ہونے کا بتایا اور 3 روز بعد ان کا بھائی بھی اس وبا کے ہاتھوں دنیا سے رخصت ہو گیا۔

چند روز بعد انہوں نے فیس بک پر بتایا کہ وہ خود بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں، بعد ازاں مصری میڈیا نے بتایا کہ الفنگاری بھی انتقال کر گئے ہیں۔

اپنی موت سے قبل انہوں نے کئی فیس بک پوسٹیں کیں جن میں اپنے خاندان کے افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وبا کا شکار ہونے کے متعلق تضحیک آمیز رویہ اختیار نہ کریں۔

الفنگاری نے لکھا کہ مارچ سے ہی ہم انتہائی احتیاط کر رہے ہیں اور گھر تک محدود رہے ہیں، صرف ایک بار میری والدہ نے شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ کورونا سے متاثر ہوئیں اور پھر یہ انفیکشن خاندان کے دیگر افراد میں بھی پھیل گئی۔

مصر میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور نئے کیسز کی تعداد 120 کے آس پاس ہے تاہم اموات کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔

مصر کی صحت اور آبادی کی وزارت کے مطابق کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار ہے جن میں سے 5822 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 92 ہزار کے قریب صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Tags: کورونا سے پورا خاندان جاں بحقکورونا وائرسمصر میں کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

اگر اپوزیشن کا ٹیلی فون ڈیٹا سامنے لایا تو قیامت برپا ہو جائے گی، شیخ رشید

اپوزیشن نے استعفے دیے تو ضمنی انتخابات کرا دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے خطاب، گستاخانہ خاکوں، منی لانڈرنگ، بھارتی مظالم کا ذکر

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

جہانگیرترین کی شوگر مل کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In