وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے صرف ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، اگر ٹیلی فون ڈیٹا آؤٹ کر دیا تو ملک میں قیامت آ جائے گی اور شور شرابہ پڑ جائے گا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہوں تو پرویز مشرف کا بھی سارا کھاتا آؤٹ کر سکتا ہوں۔
نوازشریف کی ن لیگی رہنماؤں کو آئندہ عسکری قیادت سے ملاقاتیں نہ کرنے کی ہدایت
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ن لیگی رہنما محمد زبیر کی آرمی چیف سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی
نوازشریف نے فوج کو 500 ارب روپے دیکر جنگ جیتنے کے قابل بنایا، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے بھی مریم نواز نے اقتدار سے نکلوایا اور اب بھی وہ انہیں نقصان پہنچائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر مودی، را اور جندال کی تقریر تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا اب بھی مروائیں گی، اپوزیشن والے نہ استعفے دیں گے، نہ دھرنا، نہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن سے جو گند پھیلا ہے اسے عمران خان ختم کرے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی دھینگا مشتی چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے برے دن ہیں، دسمبر یا جنوری میں سیاست کھلے گی تو سب کو پتا چل جائے گا۔ یہ سارے چور، ڈاکو جیلوں میں ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ پاک فوج سے کندھے سے کندھا ملا کر ملک کے دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر پاکستان کی ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے۔ جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی۔