یوکرین میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار 25 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ یوکرین کے شہر چوگویف میں لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا، طیارے میں 27 افراد سوار تھے۔ 2 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ یونیورسٹی سے کیڈٹس کو لے کر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
جلتے ہوئے طیارے اور لوگوں کے نکلنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یوکرین حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی لاشیں جل کر مسخ ہو گئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں رہی۔
گورنر اولیکسی کوشر کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے کا ایک انجن فیل ہو گیا تھا، پائلٹ نے اس حوالے سے کنٹرول روم کو بھی آگاہ کیا تھا۔