بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد کھلنے والے پینڈوراز باکس نے بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے ناموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
فلمی دنیا میں منشیات کے استعمال کے الزامات کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے متعدد بڑے اداکاروں اور فلمسازوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے زبان کھول دی
بالی وڈ اداکارہ پائل گھوش کا فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ بتا دی
معروف اداکارہ دپیکا پاڈوکون بھی آج این سی بی کے دفتر پہنچ گئی ہیں جہاں ان سے تحقیقات کی جائے گی، ایسے واٹس ایپ میسجز میں ان کا نام آنے کی اطلاعات ہیں جن میں منشیات کے استعمال کا ذکر تھا۔
دپیکا پاڈوکون گزشتہ روز گوا سے اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ممبئی پہنچیں، این سی بی کے مطابق ان کے علاوہ شردھا کپور اور سارہ علی خان سے بھی آج پوچھ گچھ کی جائے گی۔
گزشتہ روز اداکارہ راکول پریت سنگھ اور دیپکا کی مینجر کرشمہ پرکاش سے بھی پوچھ گچھ ہوئی تھی، اسی طرح این سی بی نے دھرما پروڈکشن کے ڈائریکٹر شتج روی پرساد اور انوبھو چوپڑا سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ خیال رہے کہ دھرما پروڈکشنز کے مالک فلم ساز کرن جوہر ہیں۔
کرن جوہر کئی بار وضاحت کر چکے ہیں کہ نہ وہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی پارٹیوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا نام منشیات سے جوڑنے کی مہم کے سبب وہ، ان کے اہل خانہ اور ساتھ کام کرنے والے افراد ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں اور نفرت کا شکار ہو رہے ہیں۔