• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فضل الرحمن، نواز شریف ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں سے متعلق کمیٹی پر تبادلہ خیال

by sohail
ستمبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی کے بعد پہلی بار نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں حکومت کو استعفیٰ دینے اور نئے انتخابات کرانے کے لیے جنوری 2021 تک کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اے پی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اے پی سی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپوزیشن کا اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ریکارڈ توڑ مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اکتوبر میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Tags: اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنسمولانا فضل الرحماننواز شریف
sohail

sohail

Next Post

عمران خان مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف

ن لیگ میں قیادت کو تبدیل کرنے کی بات چل رہی ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

پانامہ پیپرز اسکینڈل میں دو امریکی شہریوں کو سزا سنا دی گئی

‏مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

معروف سرچ انجن گوگل آج 22 برس کا ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In