قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی ابتدائی معلومات حاصل کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان بنگلے، سیکڑوں کنال زرعی اراضی اور دکانوں کے مالک نکلے، انہوں نے چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین حال ہی میں فروخت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں بنگلہ ہے جبکہ پشاور، کراچی اورکوئٹہ میں مارکیٹیں ہیں، اسی طرح وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکڑوں کنال اراضی کے مالک ہیں۔