پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن استعفے دے گی تو الیکشن کمیشن انتخابات کرائے گا اور وزیر اعظم کا بھی نیا انتخاب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی پارٹی قیادت کو بتائے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی۔
نوازشریف نے فوج کو 500 ارب روپے دیکر جنگ جیتنے کے قابل بنایا، احسن اقبال
نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز
احسن اقبال نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، انتخابات میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیا جائے، الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ آئین پر عمل کرنا ہے ہے، پاکستان جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیے تو حکومت خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرا دے گی۔
اس سے قبل اپوزیشن نے 20 ستمبر 2020 کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے پلان میں عدم اعتماد کی تحاریک اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں7اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پرغور کر رہی ہیں۔