• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سی سی پی او لاہور کے حکم پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار گرفتار

by sohail
ستمبر 26, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور پولیس کے سربراہ محمد عمر شیخ نے شہری  پر تشش کرنے اور اس کی عزت نفس مجروح کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

فارن افیئرز آفس کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے ایک شہری ڈاکٹر نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا تھا۔

ایس پی سیکیورٹی تھری قاسم خان اور ایس پی سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز خالد محمود نے انکوائری کی، ابتدائی رپورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام قصوروار قرار پائے گئے۔

انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہری کی عزت نفس کو مجروح کیا اور انہیں حبس بے جا میں رکھا۔

 قصور وار ٹھہرنے پر دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کہا کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں، لاہور پولیس کے رویوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی، پولیس اب شہریوں کی عزت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہریوں کو عزت دیں گے تو پولیس کو خودبخود عزت ملے گی، ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا، اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں بلا جھجک سی سی پی او آفس کے شکایات سیل آ سکتے ہیں،  شہری کمپلینٹس سیل نمبر 04299202881 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔

Tags: سی سی پی او لاہورعمر شیخ
sohail

sohail

Next Post

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ کے قریب

فضل الرحمن، نواز شریف ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں سے متعلق کمیٹی پر تبادلہ خیال

عمران خان مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف

ن لیگ میں قیادت کو تبدیل کرنے کی بات چل رہی ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

پانامہ پیپرز اسکینڈل میں دو امریکی شہریوں کو سزا سنا دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In