• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شیخ رشید نے نوازشریف سے 10 سوال پوچھ لیے

by sohail
ستمبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرریلوے شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے 10 سوال پوچھ لیے ہیں۔

انہوں نے پوچھا ہے کہ نوازشریف بتائیں انہوں نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقاتیں کیں؟ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا؟ نوازشریف مودی کو بیرون ملک سے فون کیوں کرتے تھے؟

شیخ رشید نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ لندن سے پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سجاد علی شاہ پر حملے کے لیے لاہور سے بسیں کس نے بھیجیں؟

انہوں نے مزید پوچھا ہے کہ ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟ ووٹ کی بات کرتے ہیں تو کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟ بیماری کا بہانہ بنا کر عدالتوں سے کون فرار ہوا ہے؟

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بتائیں 2013 کے انتخابات میں انہوں نے کتنا خرچہ کیا؟ قوم کو آگاہ کیا جائے کہ انتخابات کے لیے قطر سے کتنی رقم آئی؟ بینظیر بھٹو کی کردار کشی کیلئے حسین حقانی کے دستخط سے خط کس نے جاری کیا ؟

انہوں نے کہا کہ میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، آرمی چیف سے دن میں ملتا ہوں اور خوشی سے ملاقات کرتا ہوں، 14 وزارتوں پر فائز رہا ہوں، سینئر ہونے کے باعث مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے ن اور ش میں ط لیگ نہ نکل آئے، ش لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کئی لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے، جو استعفیٰ دیں گے ان کی نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے، پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ  نہیں دے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 36 سال میں محمد زبیر کی آرمی چیف سے کبھی ملاقات  نہیں ہوئی، نیب پر پتھراؤ کی سیاست لندن سے ہوئی۔

پاکستان ریلوے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے ریلوے کا پرانا شیڈول بحال ہو گا جبکہ 20 اکتوبر سے فریٹ ٹرین کی بکنگ لاہور سے شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی  ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں، ٹرین کے اوقات کار اور مسافروں کی تعداد بہتر ہو جائے گی، خراب کوچز کی خرابیاں دور کریں گے۔

Tags: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہپاکستان ریلوےشیخ رشیدشیخ رشید کے نوازشریف سے 10 سوالمحمد زبیر
sohail

sohail

Next Post

منشیات اور سشانت سنگھ کی خودکشی، دیپکا سے آج پوچھ گچھ ہو گی

سی سی پی او لاہور کے حکم پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار گرفتار

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ کے قریب

فضل الرحمن، نواز شریف ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں سے متعلق کمیٹی پر تبادلہ خیال

عمران خان مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In