• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سپریم کورٹ کا سانحہ اے پی ایس کے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

by sohail
ستمبر 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اس پر وفاق کا جواب پبلک کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں امان اللہ کنرانی کو عدالتی معاون مقرر کردیا ہے۔ عدالت نے حکومت کو کمیشن رپورٹ پر لائن آف ایکشن بنانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا ملک کا المیہ ہے کہ ہر بڑے سانحہ کا ذمہ دار چھوٹے عملے کو ٹھہرا کر فارغ کر دیا جاتا ہے اور بڑے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔ یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے رپورٹ پر کمنٹس کو بھی پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس میں اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن رپورٹ پر اپنے جواب میں کہا کہ واقعہ میں ذمہ دار افراد کیخلاف ہر ممکن کارروائی کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اوپر سے کاروائی کا آغاز کریں، ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچ سکیں، کس کی غفلت کیوجہ سے واقعہ ہوا، کس نے معلومات نہیں دیں، پتا چلانا چاہیے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ پوری قوم کا دکھ ہے۔

امان اللہ کنرانی نے عدالت کو کہا کہ کورونا میں ریلیف پیکج دیا جا سکتا ہے تو شہدا کے والدین کی بھی مدد ہونی چاہئے.

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سپریم کورٹ اوپر والوں کو پکڑے، نیچے سب ٹھیک ہوجائے گا، ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے مگر ہم چاہتے کہ کسی اور کے بچوں کیساتھ ایسا واقعہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ بچوں کو ایک ہی ہال میں جمع کیا گیا، یہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ تھا۔

 چیف جسٹس نے 16 دسمبر کو پشاور میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی دعوت بھی قبول کر لی، عدالت نے حکم دیا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور حکومت کے جواب کی کاپی شہدا کے والدین کو فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جولائی 2020 میں سربمہر رپورٹ عدالت عظمیٰ کو بھجوائی تھی۔

اے پی ایس کمیشن کے ترجمان عمران اللہ کے مطابق انکوائری کمیشن کی رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ کمیشن کی جانب سے سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو 6 دہشت گردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 140 سے زائد طلبہ شہید ہوگئے تھے۔

اپریل 2018 میں بچوں کے والدین کی درخواست اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے اُس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

والدین نے مطالبہ کیا تھا کہ اس معاملے میں ایک غیر جانبدار جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے تاکہ اسے نظر انداز کرنے والے متعلقہ حکام کو سبق سکھایا جاسکے۔

عدالت عظمیٰ نے 5 اکتوبر 2018 کو کیس کی سماعت کے دوران کمیشن کی تشکیل کے لیے تحریری احکامات جاری کیے تھے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں اے پی ایس سانحے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔

Tags: جوڈیشل کمیشنسانحہ اے پی ایسسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

ہیلنسکی ایئرپورٹ پر کورونا کا سراغ لگانے والے کتوں کا تجرباتی استعمال شروع

سانحہ آرمی پبلک اسکول کمیشن کی رپورٹ میں کیا بتایا گیا ہے؟

شادی کی تقریب میں شرکت، پورا خاندان کورونا سے جاں بحق

اگر اپوزیشن کا ٹیلی فون ڈیٹا سامنے لایا تو قیامت برپا ہو جائے گی، شیخ رشید

اپوزیشن نے استعفے دیے تو ضمنی انتخابات کرا دیں گے، وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In