• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ملزمان نے نشے میں 5 سالہ مروا کے ساتھ زیادتی کی، ڈی آئی جی کی پریس کانفرنس

by sohail
ستمبر 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ 5 سالہ مروا کے ساتھ زیادتی کیس میں ملزمان فیض اور عبداللہ کے ڈی این اے میچ ہو گئے ہیں، ملزمان نے نشے میں بچی سے زیادتی کی، زیادتی کے دوران بچی دم توڑ گئی تھی۔

کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے ایک چیلنجنگ کیس تھا، کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں تھا اور بچی بھی قتل ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ملزموں کو تلاش کرنا بہت مشکل ہو گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نواز تفتیش میں بے قصور ثابت ہو گیا، 34 لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے، متاثرہ فیملی اور علاقہ مکینوں نے کیس کے حل کے لیے بہت تعاون کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں  بچوں کے 489 میسنگ کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 452 بچے پولیس نے تلاش کر لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی بچی کے دوپٹے میں آچکے تھے، فیضو درزی کا کام کرتا تھا، بچی کی لاش جس کپڑے میں لپیٹ کر ڈالی گئی وہ ملزم نے انے استاد کی دکان سے اٹھایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عبداللہ کچرا چنے والا ہے، وہ 6 سال قبل برطانیہ سے ڈی پورٹ ہوا تھا جبکہ فیض درزی ہے جس نے ایک سال پہلے بھی ایک اور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی۔

ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ سزا عدالت نے دینی ہے، ہمارے قانون میں ان جیسے کیسز میں مزید سخت سزا دینی چاہیے۔

Tags: مروا زیادتی کیس
sohail

sohail

Next Post

بالی وڈ اداکارہ پائل گھوش کا فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام

میری تقریر لائیو نشر کیوں نہیں کی؟ فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی سے احتجاج

اے پی سی: حکومت کو نئے انتخابات کے لیے جنوری تک کا وقت دینے کا فیصلہ

اسمبلیوں سے استعفیٰ، اپوزیشن کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو چینی ایپ وی چیٹ پر پابندی لگانے سے روک دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In