بالی وڈ اداکارہ پائل گھوش نے بھارت کے معروف فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے نریندر مودی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ انوراگ کشیپ نے ان کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایکشن لیں اور ملک کو دکھا دیں کہ اس تخلیقی شخص کے اندر کیسا شیطان چھپا بیٹھا ہے۔
کنگنا رناوت کے بالی وڈ کے متعلق نئے انکشافات، اتالیق پر نشہ پلانے کا الزام
سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے زبان کھول دی
انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 2014 میں پیش آیا تھا تاہم ان کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انوراگ اس وقت بمبئی ویلوٹ نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، انہوں نے مجھے جب دوسری مرتبہ اپنے گھر بلوایا تو یہ واقعہ پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انوراگ مجھے ایک کمرے میں لے گئے اور اپنے کپڑے اتار کر زیادتی کی کوشش کی، میں نے جب کہا کہ میں اس وقت یہ سب نہیں کرسکتی تو انوراگ نے کہا کہ سب یہی کرتے ہیں۔
پائل گھوش نے مزید بتایا کہ انوراگ میرے قریب آتے گئے اور میں نے کسی نہ کسی طرح انہیں قائل کر لیا کہ اس وقت میں یہ سب نہیں کر سکتی، جس پر انہوں نے کہا کہ آئندہ تیار ہو کر آنا۔ میں چلی آئی اور بعد میں ان کی کسی کال یا میسج کا جواب نہیں دیا۔
انوراگ نے ان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پائل اپنی ضد کی وجہ سے دوسری خواتین کو بھی گندا کر رہی ہیں۔
بولی وڈ کے لوگ اس معاملے میں تقسیم کا شکار نظر آتے ہیں، کچھ لوگ پائل کے حق میں بات کر رہے ہیں تو دیگر انوراگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔