• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکہ، برطانیہ سے ملزمان کے تبادلوں کا معاہدہ، سپریم کورٹ نے تفصیلات مانگ لیں

by sohail
ستمبر 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے ریاست پاکستان کے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

نیویارک ٹائمز اسکوائر حملہ کے ملزم طلحہ ہارون کے کیس میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں کے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے؟

عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک امریکہ سے کتنے ملزمان پاکستان لائے گئے اور کتنے ان کے حوالے کیے گئے؟

اسی طرح عدالت نے برطانیہ سے پاکستان لائے گئے ملزمان کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور برطانیہ کے حوالے کیے گئے ملزمان کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ اگر پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ نہیں تو حوالگی کیسے ہو سکتی ہے؟

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ویسے تو امریکہ جسے چاہتا ہے بغیر معاہدے کے بھی لے جاتا ہے لیکن اس کیس میں ایسے کون سے شواہد ہیں جنکی بنیاد پر ملزم کو امریکہ کے حوالے کیا جائے؟

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے، ایسے کیسے اپنا شہری کسی کے حوالے کر دیں؟ اپنے شہریوں کا تحفظ قانون کے مطابق کریں گے۔

درخواست گزار کے وکیل طارق محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو بھی واپس لانے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے قرار دیا تھا کہ شواہد قابل قبول نہیں۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں ہائی کورٹ نے جرم کا تعین انکوائری مجسٹریٹ پر چھوڑ دیا، خدشہ ہے مجسٹریٹ برائے نام کارروائی کر کے ملزم کو امریکہ کے حوالے کر دے گا۔

عدالت نے ملزم طلحہ ہارون کو تاحکم ثانی امریکہ کے حوالے کرنے سے روک دیا اور اٹارنی جنرل اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Tags: سپریم کورٹ آف پاکستانملزمان کی حوالگی کا معاہدہ
sohail

sohail

Next Post

2022 میں کورونا وبا کا خاتمہ ہو جائے گا، بل گیٹس کی پیش گوئی

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، اے پی سی کے اعلامیہ کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں بڑھتے جرائم، عدالت نے مشیر داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی

'جو ادارہ نوازشریف کے قابو میں نہ آئے، اس کے ساتھ وہ جنگ چھیڑ دیتے ہیں'

آرمی چیف کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In