• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

‘جو ادارہ نوازشریف کے قابو میں نہ آئے، اس کے ساتھ وہ جنگ چھیڑ دیتے ہیں’

by sohail
ستمبر 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک حکومت اور جمہوری نظام چل رہا ہے اور سول قیادت فوج کے ساتھ مل کر ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا سینیٹر شبلی فراز، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور پاکستان دشمن عناصر سمجھتے ہیں کہ اگر سیاسی قیادت اور فوج میں دراڑیں نہیں ڈالی گئیں تو پاکستان کو کامیابی سے نہیں روک جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن کی صرف سیاست ہی داؤ پر نہیں لگی ہوئی بلکہ کرپشن سے بنائی گئی جائیدادیں بھی داؤ پر لگی ہوئی ہیں، اس لیے احتساب کا عمل آگے بڑھتے ہیں یہ آپ میں مل جائیں گے اور کل آپ نے یہ سب دیکھ لیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کل فواد چوہدری سے کم صحت مند نہیں لگ رہے تھے، اللہ انہیں اسی طرح تندرست رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن معیشت کو تباہ حال کر کے چھوڑ گئی تھی اور اسے امید تھی کہ عمران خان اسے سنبھالنے میں ناکام ہوں گے مگر ایسا نہیں ہوا، اس کے بعد اپوزیشن نے کورونا سے امیدیں لگا لیں مگر وہاں بھی حکومتی پالیسی کامیاب ہوئی تو ایف اے ٹی ایف کے متعلق قانون سازی کے وقت بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والی نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ خوشی بھارت میں دکھائی دی جہاں کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستانی فوج پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سادہ سا اصول ہے کہ اگر کوئی ادارہ ان کے مکمل قابو میں نہیں ہے تو وہ اس سے جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں، فوج اور عدلیہ، دونوں کے ساتھ انہوں نے یہی رویہ رکھا ہے۔

شبلی فراز کے مطابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر کو براہ راست دکھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف 3 مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے تب انتخابات ٹھیک تھے اور جب انہیں شکست ہوئی تو وہ اس پر سیخ پا ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ چیزیں اگر نوازشریف کی منشا کے مطابق ہوں تو ٹھیک ہے، عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے تو ٹھیک ہے ان کے خلاف دے تو ٹھیک نہیں ہے، جس انتخابات میں ان کی کامیابی ہو وہ ٹھیک ہے جس میں نہ ہو تو وہ ٹھیک نہیں ہے۔

Tags: اسد عمرشبلی فرازعمران خاننواز شریف
sohail

sohail

Next Post

آرمی چیف کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی

واٹس ایپ کا اس سال کا اہم ترین فیچر صارفین کے لیے تیار

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز، سرکاری دفاتر میں نئے ایس او پیز نافذ

کل سے اسکولز کھولنے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا تیسرا مرحلہ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In