• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، 2 ملزمان کو سزائے موت

by sohail
ستمبر 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی ہے جبکہ رؤف صدیقی سمیت دیگر 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔

بری ہونے والے افراد میں ادیب خانم ،علی حسن قادری ،عبدالستار رؤف صدیقی شامل ہیں۔

دیگر 4 ملزمان کو سہولت کاری کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں 6 نام موجود نہیں ہیں، علی زیدی

گیارہ ستمبر 2012 کو ہونے والے سانحہ بلدیہ ٹاون میں 259 افراد جل کر ہلاک ہوگئے تھے، 8 برس انصاف کی تلاش میں بھٹکتے لواحقین کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی پیروی رینجرز پراسیکیوشن نے کی ہے۔ اس دوران 3 تفتیشی افسران تبدیل ہوئے، 4 سیشن ججز نے سماعت سے معذرت کی جبکہ 6 سرکاری وکلا نےدھمکیوں کے باعث مقدمہ چھوڑ دیا تھا۔

جے آئی ٹی رپورٹ  کے مطابق حماد صدیقی نے بھتہ نہ دینے پر رحمان عرف بھولا کو آگ لگانے کا حکم دیا جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔ 2015 میں  ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں  جے آئی ٹی بنائی گئی جس نے دبئی میں جا کر فیکٹری مالکان سے تفتیش کی جنہوں نے اقرار کیا کہ ان سے بھتہ مانگا گیا تھا۔

جے آئی ٹی کی بنیاد پر 2016 میں چالان پیش کیا گیا، اسی سال دسمبر میں  رحمان بھولا کو بینکاک سے گرفتار کیا گیا۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا مقدمہ پہلے سٹی کورٹ میں چلا اور پھر سپریم کورٹ کی ہدایات پر اسے انسداد دہشتگردی میں چلایا گیا۔

Tags: سانحہ بلدیہ فیکٹری
sohail

sohail

Next Post

حسن نواز کی نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے کی تردید

ٹریکٹرز پر حکومت کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر فضل الرحمان کو نیب نے طلب کر لیا

پاکستان میں کورونا ویکسین کی قیمت 8 ہزار 400 روپے مقرر

کابینہ اجلاس میں وزراء کے درمیان تلخ کلامی، وزیراعظم کو مداخلت کرنا پڑی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In