اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنٹرل سیلیکشن بورڈ کی سفارشات درست قرار دیتے ہوئے لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ سمیت کئی بیورکریٹس کی ترقی کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے بیوروکریٹس کے پروموشن کیسز کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 درست انداز میں فریم کیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کی پروموشن سے متعلق سفارشات کو غیر جانبدارانہ اور غیر متعصب قرار دیا ہے۔