• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

by sohail
ستمبر 29, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے جس میں 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں پہلا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے، تمام جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے، ہماری تحریک سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کمزور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کے متعلق وزراء بیانات دیتے رہتے ہیں جن سے نیب کی آزاد ادارے کی حیثیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تحت جلسوں کی سیریز ہو گی جس کا آغاز 11 اکتوبر کو کوئٹہ کے جلسے سے کیا جائے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس کی نااہلی سے ہونے رالی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عوام کے ساتھ ہیں۔ احسن اقبال پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر ہونگے، یہ عہدہ تبدیل ہوتا رہے گا۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ہماری جنگ اداروں سے نہیں بلکہ ہم سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ عوام کے حقو ق کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں کے سر ڈال رہی ہے۔

Tags: پی ڈی ایمپی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہشاہد خاقان عباسیشہباز شریف
sohail

sohail

Next Post

چینی، گندم کی قیمتوں میں اضافہ، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے وجوہات بتا دیں

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

بھارتی عدالت نے بابری مسجد کے تمام 32 ملزمان بری کر دیے

کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش

واٹس ایپ کا نیا فیچر، دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز، تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In