• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

استحقاق کا معاملہ، رکن اسمبلی رمیش لال اور سابق آئی جی شعیب دستگیر آمنے سامنے

by sohail
اکتوبر 1, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں سابق آئی جی شعیب دستگیر پیش ہوئے ان کے خلاف رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے تحریک استحقاق پیش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی اور موجودہ سیکرٹری نارکوٹکس شعیب دستگیر نے کمیٹی کو بتایا کہ رمیش لال زیارتوں پر آئے ہوئے تھے ان کا کوئی سرکاری دورہ نہیں تھا اس لیے یہ استحقاق کا معاملہ بنتا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ساری بات سننے اور سمجھانے کے بعد صاف کہہ دیا تھا کہ ہم سیکیورٹی کے لیے افراد فراہم نہیں کر سکتے۔

شعیب دستگیر نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے معزز رکن اسمبلی سے پوچھا تھا کہ اگر آپ کو کوئی خطرہ ہے یا سندھ سے کوئی لیٹر بھجوایا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ کوئی لیٹر نہیں بھجوایا گیا ہے جس پر میں نے شکریہ ادا کیا اور فون رکھ دیا۔

رکن قومی اسمبلی رامیش لال نے کہا کہ اس وقت کے آئی جی شعیب دستگیر نے کہا کہ مجھ سے کسی لیٹر کے بارے میں نہیں پوچھا گیا۔ یہ اس فلور پر غلط بیانی کر رہے ہیں۔

دوسرے ایجنڈے کے لیے بلائے گئے سندھ سے آئے ہوئے ڈی آئی جی عاصم قائمخانی سے پوچھا گیا کہ سندھ میں کیا طریقہ کار ہے جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی یا سینیٹ سے لیٹر آئے تو تحفظ کے لیے عملہ فراہم کرتے ہیں ورنہ نہیں۔

رکن کمیٹی جنید انوار نے کہا کہ رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی اور شگفتہ جمانی کو دھمکیاں ملی تھیں۔ 12 ماہ کی کوشش کے بعد سیکیورٹی فراہم کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

رکن کمیٹی نواب وسیر نے کہا کہ میں نے کبھی سیکیورٹی نہیں لی۔ جب ایڈوائزر تھا تب بھی سیکیورٹی حاصل نہیں کی تھی۔ میں تو اکیلا پھرتا رہتا ہوں۔ سابق آئی جی پنجاب سے تو یہ گلہ رہتا تھا کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔

ارکان کمیٹی نے کہا کہ سابق آئی جی پنجاب سے ایک شکوہ یہ بھی رہتا ہے کہ ہنستے نہیں ہیں۔ نواب شیر وسیر نے رامیش لال سے گزارش کی کہ معاف کریں اور بات ختم کریں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ سیکورٹی کے حوالے سے ایس او پیز سپریم کورٹ کے حکم پر بنے ہوئے ہیں۔

نواب شیر وسیر نے کہا کہ سابق آئی جی خود آئے ہوئے ہیں انہوں نے کمیٹی اور معزز ممبر رمیش لال کو اہمیت دی ہے۔اب یہ معاملہ ختم کر دیں۔

تحریک استحقاق پیش کرنے والے رکن اسمبلی رامیش لال نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بڑاسامنے ہو تو ہم خاموش ہو جاتے ہیں۔ پہلے یہ معاملہ 2ماہ تک قومی اسمبلی سے نہیں بھجوایا گیا تھا۔ چیئرمین کمیٹی قاسم نون کی مہربانی کہ انہوں نے یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا تھا۔

چیئرمین کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ اب وہ آئی جی نہیں رہے، اب سیکرٹری نارکوٹکس ہیں۔

رکن کمیٹی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ ایس او پیز ہونے چاہیں۔ اگر افسران کے پاس ایس او پیز ہوں گے تو ان کے لیے بھی عمل کرنا  آسان ہو جائے گا۔ ممبر رکن اسمبلی کو تکلیف ہوئی۔ ایک ہفتہ کا وقت دیں میں اور نواب شیر وسیر مل کر معاملہ حل کرا دیتے ہیں۔

تھوڑی دیر کے بعد سابق آئی جی، رامیش لال، نواب شیر وسیر اور سید غلام مصطفی شاہ کمیٹی سے باہر گئے اور واپس آ کر رامیش لال نے کہا کہ معاملہ حل ہو گیا اس لیے اب اس معاملے کو نمٹا دیا جائے۔ جس کے بعد کمیٹی نے معاملہ نمٹا دیا۔

Tags: رکن اسمبلی کا استحقاقرمیش لالسابق آئی جی شعیب دستگیرقومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی
sohail

sohail

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہو گئے

نوازشریف کونسی جائیدادوں، دیگر اثاثوں کے مالک ہیں؟ نیب رپورٹ سامنے آ گئی

یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس درست ہونے کی تصدیق کر دی

دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے، انتقال کر جانے والے نمایاں افراد

کراچی: کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد کئی ریسٹورنٹس، شادی ہالز سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In