• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہو گئے

by sohail
اکتوبر 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ کورونا کا شکار ہو گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں میاں بیوی قرنطینہ میں جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی صحت کی بحالی کا عمل فوری شروع کردیا ہے اور ہم ایک ساتھ اس مرحلے سے کامیابی سے گزریں گے

اس سے پہلی ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میرے مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں اور میری اہلیہ میلینیا ٹرمپ قرنطینہ میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا ہم اپنے کورونا کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور اس دوران ہم نے قرنطینہ میں جانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ملینیا ٹرمپ نے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے جیسے اس سال کئی امریکی رہ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کردیا ہے۔

امریکی صدر کے ڈاکٹر شان کونلی نے صحافیوں کو ایک خط جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور خاتون اول دونوں اس وقت اچھے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم اور میں نگرانی کروں گا اور میں ملک کے بہترین پیشہ ورانہ اداروں اور اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد پر ان کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے خط میں کہا کہ وہ اس حوالے سے تمام تر معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کی راہ میں سب سے بڑا چیلنج کورونا وبا کا ہے جسے روکنے میں وہ ناکام ہو گئے تھے۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں امریکی عوام کو یہ بتانا شروع کیا تھا کہ یہ وبا اب گزر چکی ہے لیکن ان کے خود اس کا شکار ہونے کے بعد یہ دعویٰ کمزور پڑ گیا ہے۔

کورونا وائرس اب تک 2 لاکھ سے زائد امریکیوں کو ہلاک کر چکا ہے جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 73 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

Tags: Donald Trumpٹرمپ کورونا کا شکارٹرمپ کی بیویڈونلڈ ٹرمپملینیا ٹرمپ
sohail

sohail

Next Post

نوازشریف کونسی جائیدادوں، دیگر اثاثوں کے مالک ہیں؟ نیب رپورٹ سامنے آ گئی

یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس درست ہونے کی تصدیق کر دی

دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے، انتقال کر جانے والے نمایاں افراد

کراچی: کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد کئی ریسٹورنٹس، شادی ہالز سیل

کورونا وبا نے جمہوریت، میڈیا، آزادی اظہار رائے کو کس طرح کمزور کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In