• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وبا نے جمہوریت، میڈیا، آزادی اظہار رائے کو کس طرح کمزور کیا؟

by sohail
اکتوبر 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, تحقیقاتی رپورٹس, دنیا
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک تحقیق کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد عالمی جمہوریت بحران کا شکار ہوئی ہے۔

معروف تحقیق ادارے فریڈم ہاؤس کی جانب سے کی گئی ایک ریسرچ کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتوں نے اپنے اختیارات کو مضبوط کرنے اور انسانی حقوق پامال کرنے کے لیے کورونا کی وبا کا فائدہ اٹھایا۔

کیا کورونا وائرس مغربی جمہوریتوں کو مستقل تبدیل کر دے گا؟

کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی

جمعرات کو شائع کی گئی رپورٹ میں ان 80 ممالک کی نشاندہی کی گئی جہاں کورونا کے نام پر آزادی پر قدغن لگائی گئی، ان ممالک میں چائنہ اور کمبوڈیا کی حکومتیں بھی شامل ہیں۔

ادارے کے صدرمائیکل جے ابرامووز کا کہنا تھا کہ  دنیا بھر میں صحت کے بحران کے ساتھ جمہوریت کا عالمی بحران بھی شروع ہو گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی حکومتوں نے عالمی صحت کے نام پر اپنی طاقتوں اور اختیارات کا غلط استعمال کیا، جس سے انہیں انسانی حقوق کی پامالی اور جمہوریت کو کمزور کرنے کا موقع ملا۔

یاد رہے جنوری سے ستمبر کے دوران ہونے والے اس سروے میں فریڈم ہاوس اور معروف سروے فرم جی کیو آر نے 400 صحافیوں، ایکٹیوسٹ، سول ملازمین اور 192 ممالک کے ماہرین اور بین الاقوامی تجزیہ کاروں کو شامل کیا ہے۔

سروے کے دوران تجزیہ کاروں نے جمہوریت کے پانچ اہم ستونوں کی نشاندہی کی جو کورونا کی وبا کے دوران خطرات کا شکار ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق ان ستونوں میں حکومت کی شفافیت، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی، شفاف انتخابات، طاقت کے ناجائز استعمال پر نظر اور اقلیتوں کا تحفظ شامل ہیں۔   

تحقیقی ادارے کی ایک رکن سارا رپوچی کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران بنائے گئے قاعدے قوانین سے پیچھے ہٹنا کافی مشکل ہوگا جب کہ اس دوران بنیادی انسانی حقوق کو پہنچنے والا نقصان بھی ناقابل تلافی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی رہنما کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیانات میں شفافیت اور صاف گوئی برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں جس نے عوامی عدم اعتماد اور معلومات کے غلط پھیلاؤ کو جنم دیا ہے۔

سروے کی رپورٹ کے مطابق تقریباً باسٹھ فیصد جواب دہندگان نے کورونا کے حوالے سے اپنی حکومتوں کے اعداد وشمار اور معلومات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا معلومات کی شفافیت کا مسئلہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنماوں کے بےبنیاد اور گمراہ کن بیانات سے لے کر کاروباری کمپنیوں اور کرپشن کے شکار وزیروں تک جا پہنچتا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران 91 فیصد ممالک نے اپنے نیوز میڈیا پر پابندیاں بڑھائیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا کوریج کے دوران کئی ممالک میں صحافیوں کو گرفتار اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا اور کئی صحافیوں نے ان کی صحافتی شناخت چھینی گئی جب کہ کئی نیوز آوٹ لٹس کو بند کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر عام شہری کو آواز بلند کرنے کے خلاف پابند کیا جا رہا ہے،  رپورٹ میں  کرغیزستان کے ان ہیلتھ ورکرز کا حوالہ دیا گیا جنہیں کورونا کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات پر آواز بلند کرنے کے لیے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں دوسری بڑی مثال چین کی دی گئی جہاں حکومت کی معلومات سے متضاد اطلاعات دینے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں لی ویلیانگ نامی ایک ڈاکٹر نے کورونا کے خطرے سے خبردار کرنے کی کوشش کی تھی، اس سے قبل اس کی آواز عوام تک پہنچتی اسے پولیس نے گرفتار کیا اور معافی نامے پر دستخط کرائے، ڈاکٹر لی ویلیانگ بعد ازاں کورونا کا شکار ہو کر چل بسے تھے۔

فریڈم ہاؤس نے سروے رپورٹ میں اس طرح کی دیگر کئی مثالیں شامل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران اور بعد میں بھی عالمی جمہوریت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: کورونا اور جمہوریت کا مستقبلکورونا اور میڈیا کی آزادیکورونا وبا
sohail

sohail

Next Post

7 برس بعد بلجیم کے بادشاہ کی خفیہ بیٹی شہزادی کا لقب حاصل کرنے میں کامیاب

ٹاک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران شوہر نے خاتون کو زندہ جلا دیا

یورپ میں کورونا وبا سے سائیکلنگ کے شعبے میں انقلاب کیسے آ گیا؟

کورونا کا شکار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال داخل

پولیس سے مبینہ جھگڑا، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی دو بیٹوں سمیت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In