• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، عوام ماسک استعمال کریں، وزیراعظم

by sohail
اکتوبر 4, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر ہر کوئی ماسک پہنے۔

انہوں نے لکھا کہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

دیگرممالک کی نسبت پاکستان پر رب کریم کا خاص فضل رہا اور ہم COVID-19 کے بدترین اثرات سےمحفوظ رہے۔ خدشہ ہےکہ سرمامیں وباء کی دوسری لہر سر اٹھاسکتی ہے۔میری التماس ہےکہ وباء میں تیزاضافے سے بچاؤ کیلئےاچھی طرح منہ ڈھانپ کرنکلیں۔ تمام دفاتراور تعلیمی ادارےیقینی بنائیں کہ سب ماسک پہنیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2020

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید چھ افراد جاں بحق جب کہ 632 متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھ ہزار 513 ہو گئی ہے جب کہ عالمی وبا سے 3 لاکھ 14 ہزار  616 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 135 ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 375 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 240 اور سندھ میں 2 ہزار 520 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 76 ہو گئی ہے۔

یورپ کے کئی ممالک کورونا کی دوسری لہر کا شکار ہو چکے ہیں، فرانس میں ہزاروں کی تعداد میں روزانہ لوگ وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت متعدد بار کورونا کی نئی لہر کے متعلق خبردار کر چکا ہے، کئی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا کو کورونا کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسعمران خانکورونا کی دوسری لہرکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کے اندھیرے میں ایک ہو گئے، سراج الحق

مریم نواز ٹوئٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان

حکومت عوام کے بجائے مافیا کی جیب بھر رہی ہے، مریم اورنگزیب

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، نئے فیچرز متعارف کرا دیے

مصر میں جنسی ہراسگی کے خلاف تحریک شروع کرنے والی 22 سالہ لڑکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In