واٹس ایپ نے نئے اہم فیچرز متعارف کرا دیے ہیں جس کے صارفین کو مزید سہولتیں مل گئی ہیں۔
پیغامات رسانی اور کالز کی مقبول ترین ایپ نے کسی بھی ناپسندیدہ گروپ یا رابطہ نمبر کے نوٹیفکیشن ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
گوگل پر یہ پانچ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں
واٹس ایپ کا نیا فیچر، دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز، تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت
گوگل کی 5 زبردست موبائل ایپس جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں
اس نئے فیچر کے مطابق اب آپ کسی ناپسندیدہ گروپ یا نمبر کو مخصوص وقت کے لیے میوٹ کرنے کی بجائے ہمیشہ کے لیے خاموش کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل یہ سہولت زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے میسر ہوا کرتی تھی لیکن اب ہمیشہ کا آپشن بھی اس میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ایپ کا نیا فیچر 2.20.201.10 ورژن میں دستیاب ہوگا، تمام صارفین کو یہ فیچر کسی بھی نئی اپ ڈیٹ کے بعد دستیاب ہو سکے گا۔
مستقبل قریب کے مزید فیچرز
کمپنی کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا اسٹوریج سے متعلق مسائل کو بھی حل کرنے کے لیے ایک فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
نئے فیچر کی مدد سے ایپلی کیشن ان فائلز کی نشاندہی کرے گی جو ڈیوائس کی اسٹوریج کو بھر رہی ہوں، صارفین بروقت ان فائلز کو ڈیلیٹ کر کے اسٹوریج بھر جانے جیسے مسائل سے چھٹکارا پا سکیں گے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ انتظامیہ ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہی ہے جس کے بعد صارفین کوئی بھی مخصوص پیغام تاریخ کے ساتھ تلاش کر سکیں گے۔
اینڈرائیڈز کے لیے بنایا گیا فیچر صارفین کو ویب پر وہ تصاویر تلاش کرنے میں مدد کر سکے گا جو چار یا چار سے زیادہ مرتبہ شئیر کی گئی ہوں۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈز اور آئی او ایس پر بھی دستیاب ہو سکے گا۔
سماجی رابطوں اور پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں مقبول ہے، واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچ چکی ہے۔