• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت عوام کے بجائے مافیا کی جیب بھر رہی ہے، مریم اورنگزیب

by sohail
اکتوبر 4, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح مافیاز کو ریلیف دینا ہے نہ کہ عوام کو، حکومت عوام کی بجائے مافیا کی جیبیں بھر رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح صبح ایک بیانیہ آ جاتا ہے جس کا جواب دینا پڑتا ہے، جھوٹے احتساب کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی نااہلی اور  نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں، کابینہ اجلاس صرف یہ فیصلہ کرنے کے لیے ہوتا ہے کہ کس کے خلاف مقدمہ بنانا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر نااہل ٹولہ مسلط کیا گیا، عوام کے سامنے ان کی چوری اور کرپشن عیاں ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف کرپشن نہ ملی تو غداری کا بیانیہ  لے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی، آٹے اور ادویات مافیا کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کا آٹا جانوروں کو ڈالنے کے قابل ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سال کے دوران سبزی کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا، ٹماٹر 97، آلو 74، چاول 20 اور مصالحوں کی قیمتوں میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوبیہ 42، مونگ دال کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ ہوا، کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں کرپشن  اور نااہلی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹا 1100 روپے میں بیچا جا رہا ہے، مقامی سطح پر نکلنے والی گیس کی قیمت باہر سے خریدی گئی ایل این جی سے زیادہ ہے۔

Tags: مریم اورنگ زیبملک میں مہنگائی
sohail

sohail

Next Post

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، نئے فیچرز متعارف کرا دیے

مصر میں جنسی ہراسگی کے خلاف تحریک شروع کرنے والی 22 سالہ لڑکی

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے شالان اینڈ جی ایل گروپ کو بہترین ریکروٹمنٹ کمپنیوں میں شامل کر لیا

آسام: جادوگری کے شبے میں عورت اور مرد کے سر کاٹ کر آگ لگا دی گئی

آصف علی زرداری پر دو ریفرنسز میں فرد جرم عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In