• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا ویکسین اس سال کے آخر میں تیار ہو جائے گی، عالمی ادارہ صحت

by sohail
اکتوبر 7, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم نے وبا سے متعلق ایگزیکٹو بورڈ کے 2 روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہو گی، امید ہے کہ 2020 کے آخری مہینے تک یہ دستیاب ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں اس وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں صرف کرنی ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز ڈائرکٹر مائیکل ریان نے ایگزیکٹو بورڈ کے خصوصی اجلاس میں بتایا تھا کہ اندازاً دنیا کی 10 فیصد آبادی کورونا میں مبتلا ہو چکی ہے۔ اس وقت کرہ ارض پر 7 ارب 80 کروڑ افراد بستے ہیں جن کا 10 فیصد 78 کروڑ بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفیکشن مختلف سطحوں پر پھیل رہا ہے، یہ شہروں میں تباہی پھیلا کر دیہی علاقوں کی طرف رخ کر چکا ہے اور مختلف قسم کے گروہوں میں پھیل رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس کا مطلب ہے دنیا کی آبادی کی اکثریت ابھی تک خطرے کی زد میں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ٹیدروس ایڈہانوم نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ یہ وبا ہمیں خواب غفلت سے جگا رہی ہے، ہمیں آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خود سے سوال کرنا چاہیے کہ ہم اس سے بہتر کیا کچھ کر سکتے ہیں؟

ٹیڈروس نے کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کی نئے خیالات سامنے لانے میں حوصلہ افزائی کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ میں 34 مختلف ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے جنہیں 3 سال کے دورانیے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

Tags: ٹیدروس ایڈہانومڈبلیو ایچ اوعالمی ادارہ صحتکورونا ویکسین
sohail

sohail

Next Post

صوابی کا گجو خان میڈیکل کالج بھی کورونا کیسز سامنے آنے پر بند

ٹرمپ کا کورونا امدادی بل پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، بائیڈن کی شدید تنقید

ڈینئیل پرل کیس، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو آخری موقع دے دیا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں نیا موڑ، ملزمان نے فیکٹری مالکان کو ذمہ دار قرار دیدیا

آئی ایم ایف نے 28 غریب ممالک کی مدد کیلئے فنڈز ریلیز کرنے اجازت دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In