• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آئی ایم ایف نے 28 غریب ممالک کی مدد کیلئے فنڈز ریلیز کرنے اجازت دیدی

by sohail
اکتوبر 7, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 28 غریب ترین ممالک کی  مدد کرنے کے لیے ایمرجنسی فنڈ ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فنڈ غریب ممالک کے قرض کی ادائیگی اور کورونا کی وبا سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے رواں سال اپریل میں بھی 25 ممالک پر مشتمل ایک فہرست تیار کی گئی تھی جنہیں مالی وسائل کی قلت سے نمٹنے کے لیے امداد کی پہلی قسط جاری کی گئی تھی۔

دوسری امدادی قسط حاصل کرنے والے 28 ممالک میں افغانستان، بینن، برکینا فاسو، برونڈی، سینٹرل افریقن ری پبلک، چانڈ، کومروس، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو، جیبوتی، ایتھوپیا، گیمبیا، گیانا، گیانا بساو، ہیتی، لیبیریا، مداگاسکر، مالاوی، موزمبک، نیپال، نائجر، رواندا، ساو توم اینڈ پرنسپ، سیرا لیون، دی سولومن آئی لینڈز، تاجکستان، تنزانیہ، ٹوگو اور یمن شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق مالی بھی امدادی فنڈ لینے کا اہل ملک ہے تاہم اس کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

قرضہ جات کی ادائیگی کے لیے جاری کیا جانے والا یہ فنڈ کیٹاسٹراف کنٹینمنٹ اینڈ ریلیف ٹریسٹ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ ادارہ ایمرجنسی صورتحال میں غریب ممالک کی مدد کرنے کا مجاز ہوتا ہے۔

آئی ایم ایف اس ادارے کو مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے  1.4 ارب روپے دیے گا۔ اس وقت تک برطانیہ، جاپان، جرمنی، نیدرلینڈ، سویٹزرلینڈ، ناروے، چین، میکسیکو، سویڈن، بلگاریا ور مالٹا کی جانب سے 506.5  ملین ڈالر جمع کیے جا چکے ہیں۔

Tags: 20 غریب ترین ممالکآئی ایم ایف
sohail

sohail

Next Post

سعودی معیشت: آرامکو، تیل کی کم ہوتی قیمتیں اور ولی عہد کی منصوبہ بندی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی نیب پر شدید تنقید

کیمسٹری کا نوبیل انعام 2 خواتین نے جیت لیا

ٹیکنالوجی کی 4 بڑی کمپنیوں نے کس طرح اپنی طاقت کو ناجائز استعمال کیا؟

مریم نواز، فضل الرحمان ملاقات، سیاسی امور پر بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In