• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ڈینئیل پرل کیس، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو آخری موقع دے دیا

by sohail
اکتوبر 7, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ کے ڈینیئل پرل قتل میں ملوث ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے اپیل کنندہ کی جانب سے تیاری نہ ہونے پر مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر وکلا آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے  4 ملزمان کی رہائی روکنے سے متعلق اپنے حکم نامے میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا۔

جسٹس مشیر عالم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ ملزمان کو پہلے ہی انتظامی آرڈر کے تحت نظربند کر چکے ہیں۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ عدالت کے باہر کیا ہو رہا ہے۔

جس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ  ڈاکٹر فیض شاہ نے بتایا کہ ملزمان کی رہائی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ 5 اکتوبر کو ملا اس لیے دستاویز تیار نہ کر سکے، کیس میں مرکزی اپیلیں جمع ہیں لیکن مزید دستاویز جمع کرانے کے لئے مہلت چاہیئے۔

جسٹس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کی تھی اور آج تک آرڈر ملتوی کیا تھا۔

مزید برآں ملزمان کے وکیل نے کہا کہ  ہائی کورٹ نے تین ملزمان رہا اور ایک کی سزا میں نرمی کی، تمام ملزمان 18 سال سے قید میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے اپنی زندگی کا بہترین حصہ جیل میں گذار دیا ہے، یہ بات سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھی ہے,  ملزمان کو رہا ہونے کے فیصلے کا صلہ ملنا چایئے۔

Tags: حکومت سندھڈینیئل پرل کیسسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں نیا موڑ، ملزمان نے فیکٹری مالکان کو ذمہ دار قرار دیدیا

آئی ایم ایف نے 28 غریب ممالک کی مدد کیلئے فنڈز ریلیز کرنے اجازت دیدی

سعودی معیشت: آرامکو، تیل کی کم ہوتی قیمتیں اور ولی عہد کی منصوبہ بندی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی نیب پر شدید تنقید

کیمسٹری کا نوبیل انعام 2 خواتین نے جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In