قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کر دی۔
ڈی جی نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف توشہ خانہ کیس میں نامزد ملزمان میں سے ایک ہیں، عدالت ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
خط کے مطابق عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
نیب نے وزارت داخلہ کو سفارش کی ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ کو منسوخ کر دیا جائے اور ان کے شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔