• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

9 خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا

by sohail
اکتوبر 9, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نائجیریا کے جنوبی شہر پورٹ ہارکورٹ میں 9 خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق 26 سالہ گریشیئن ڈیوڈ ویسٹ نے گزشتہ سال جولائی اور ستمبر کے درمیان 9 مختلف خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

مقامی عدالت کے جج ایڈولفس اینیبل نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے نائیجریا کی عدالتیں عموماً پھانسی کی سزا نہیں سناتی، اس سے قبل پھانسی کی سزا 2016 میں سنائی گئی تھیں۔

عدالت کے مطابق مجرم کی ایک شکار خاتون حملے سے بچ نکلیں تھیں تاہم انہیں عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

حکام کے مطابق خاتون کی رہائش اور گھر والوں سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی، پولیس حکام نے خاتون کو ریاست چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم نے مزید 6 خواتین کے قتل کا اعتراف کیا ہے لیکن ثبوت موجود نا ہونے کی وجہ انہیں اس کیس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مجرم کے قتل کرنے کے انداز سے اس کا سیریل کلر ہونا ثابت ہوتا ہے۔

اس سے قبل کیس کے آغاز میں ڈیوڈ ویسٹ نے قتل کا اعتراف کر لیا تھا لیکن ثبوت نا ہونے کی وجہ سے مقدمے کو آگے بڑھایا جاتا رہا۔ لیکن گزشتہ سال ستمبر میں 8 خواتین کے قتل کے بعد پورٹ ہارکورٹ کے شہریوں نے احتجاجی ریلیاں نکالی اور سڑکوں کو بلاک کر دیا۔

مظاہرین نے فوری طور پر خواتین کی قتل کی تحقیقات اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ سال 19  ستمبر کو اسے پورٹ ہارکورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ہوٹل کے کمرے سے نکتے دیکھا جا سکتا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے ڈیوڈ ویسٹ کو ایک بس میں سفر کے دوران گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام کی تحقیقات کے بعد پتا چلا ہے کہ مجرم ڈیوڈ ویسٹ کا تعلق نائیجیرین ریور اسٹیٹ کے ایک قصبے بوگوما سے ہے۔

ڈیوڈ ویسٹ کو جاننے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ اکیلا رہتا تھا۔

کیس کو رپورٹ کرنے والے ایک صحافی کو ڈیوڈ ویسٹ کو قریب سے دیکھنے اور جانچنے کا موقع ملا۔ صحافی کا کہنا ہے کہ مجرم غصے کا تیز اور جج کو بار بار ٹوک کر اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

صحافی نے بتایا کہ اس نے کیس کی سماعتوں کے دوران وکیل کی مدد حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

تحقیقات کے مطابق مجرم خواتین کو قتل کرنے کے لیے کم قیمت والے ہوٹل کے کمروں میں جاتا رہا، ایسے ہوٹلوں میں سیکیورٹی کیمروں کی غیر موجودگی اور ناقص سیکیورٹی کے نظام کی وجہ سے کیس میں مشکلات پیش آئیں۔

پورٹ ہارکورٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی صحافی نے کیس کا تفصیل کا مطالعہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والی خواتین کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ایک مقتول خاتون کے والد مقدمے کے پہلے دن عدالت میں پیش ہوئے۔

Tags: سیریل کلر
sohail

sohail

Next Post

چین عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کورونا ویکسین دنیا میں تقسیم کرے گا

ہواوے کو یورپ سے نکالنے کا آغاز، فائیو جی نیٹ ورک کے لیے نوکیا کا انتخاب

امریکہ میں کورونا کی شدت میں اضافہ، ماہرین نے خبردار کر دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامرخان کی بیٹی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آ گیا

ن لیگ کے رکن اسمبلی فیصل نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In