• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نوازشریف کی لندن میں چہل قدمی، شکایت پر برطانوی پولیس حرکت میں آ گئی

by sohail
اکتوبر 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت برطانیہ میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں اور وہیں سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لندن کی سڑکوں اور پارکس میں ان کی چہل قدمی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر موضوع بحث بنتی ہیں جبکہ سیاسی محاذ آرائی اور الزام تراشی کے ماحول میں نوازشریف کی صحت کو لے کر مستقل تنازع موجود رہتا ہے جس کی بازگشت عدالتوں میں بھی سنائی دیتی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق چند روز قبل ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ لندن کے ہائیڈ پارک میں ساتھیوں کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے تھے، ان کے ہمراہ 8 افراد تھے جبکہ کورونا وبا کے باعث ہائیڈ پارک میں 6 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے۔

https://twitter.com/razzblues/status/1315718867818352640

ویڈیو سامنے آتے ہی کئی ٹوئٹر صارفین نے میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت درج کرائی کہ سابق وزیراعظم کورونا کے متعلق حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ان کا نام اور رہائش گاہ کا ایڈریس بھی ساتھ لکھ دیا جس کے جواب میں پولیس نے پوری تفصیلات مانگ لیں۔

صارف نے ٹوئٹر پر میٹروپولیٹن پولیس کو مکمل تفصیلات فراہم کر دیں جس کے جواب میں انہیں بتایا گیا کہ یہ معاملہ مقامی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کئی ایس او پیز کا اعلان کیا تھا جن میں کسی خاندان کے زیادہ سے زیادہ 6 افراد گھر سے باہر اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

12 برس سے کم عمر بچوں کو اس سے استثنیٰ حاصل تھا۔

لندن کے میئر صادق خان نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے اگلے چند روز میں شہر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا مریضوں کے اسپتال داخلے کی شرح میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، انہوں نے لندن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ملتے جلتے تصور کی بات بھی کی۔

Tags: برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہرلندن کے میئر صادق خاننواز شریف
sohail

sohail

Next Post

دنیا میں پانچواں شخص دوسری بار کورونا کا شکار، ہرڈ ایمیونٹی پر سوالیہ نشان

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز جلد شروع کرنے کا فیصلہ، شیڈول جاری

مشکل معاشی حالات میں ایپل آج آئی فون 12 کے 4 نئے ماڈلز لانچ کرے گا

اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خوفناک نتائج کے متعلق رپورٹ شائع کر دی

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی، وزراء کے درمیان تلخ کلامی، جھوٹ پکڑا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In