نیویارک: کورونا وبا کے دوران سائیکلوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری کے واقعات میں 27 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں پیش آنے والی مشکلات سے بچاؤ اور اپنی جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے سائیکلنگ ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن حالیہ دنوں میں نیویارک سمیت کئی بڑے شہروں میں سائیکلوں کی چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیوریارک اوردیگر کئی شہروں میں گھروں کے باہر سے، گیراج اور فٹ پاتھ سے سائیکلیں چوری ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ اور فرانس کے کئی شہروں سے بھی سائیکلیں چوری ہونے کی خبروں میں اضافہ ہوا ہے۔
بروک لین اسٹریٹ کے ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر اپنے 10 سالہ بیٹے کی سائیکل چوری ہونے کے حوالے سے پوسٹ کی جو اس نے اپنے بیٹے کو سالگرہ پر بطور تحفہ دی تھی۔
ایک اور واقعے میں 8 مشتبہ افراد نے 15 سالہ لڑکے پر حملہ کر کے اس کی بائیک چوری کی۔
29 سالہ شخص جیکب پریلے کا کہنا تھا کہ ان کے دو بائیکس چوری ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ بائیک خریدتے ہیں تو آپ کی خواہش ہوتی ہے اس کو لمبے عرصے تک استعمال کیا جائے۔
مین ہیٹن میں سائیکل تیار کرنے والے ایک شخص سٹے گونزلز کا کہنا تھا کہ بائیک کو تالا لگانا ایک اچھا آئیڈیا ہے لیکن چوری کرنے والے ہر قسم کا تالا توڑ سکتے ہیں۔
جو نوکیلا نامی شہری کے پاس 718 سائیکلیں موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے قبل کبھی کبھار سائیکل چوری جیسے واقعات سامنے آتے تھے لیکن اب یہ روز کا معمول بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی بائیک کو باہر چھوڑتے ہیں تو آپ کو ذہنی طور پر اس چیز کے لیے تیار رہنا ہوگا کہ اگلے دن آپ سائیکل سے محروم ہو سکتے ہیں۔
نوکیلا نے بتایا کہ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ جہاں جائیں اپنی سائیکل کو ساتھ رکھیں، سوتے وقت بھی سائیکل کو سامنے رکھیں۔
ایک رپورٹ کے دوران مارچ سے سمتبر تک نیویارک میں سائیکل چوری کے 4477 واقعات سامنے آئے ہیں جو گزشتہ سال نی نسبت 27 گنا زیادہ ہے۔
ایک دوسری رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ہر سال 17 لاکھ سائیکلیں چوری ہوتی ہیں جبکہ بہت سے واقعات رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے۔
یاد رہے کورونا کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں وائرس پھیلنے کے خدشے کے بعد سائیکلنگ کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سائیکل تیار کرنے والی ایک کمپنی کا کہنا تھا کہ رواں سال ہمارے پاس ہزاروں کی تعداد میں آرڈر آئے۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے بھی سائیکلنگ کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک اہم ضرورت قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق سائیکل چلانے سے آپ خود بخود دوسرے شخص سے ایک فٹ کا فاصلہ قائم رکھتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ نا صرف آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے بلکہ آپ کے پھیپھڑوں پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے بعد سائیکلنگ سے متعلق انفراسٹرکچر میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔