• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عابد ملہی کو اپنی گاڑی میں تھانے پہنچانے والے خالد بٹ نے تفصیل بتا دی

by sohail
اکتوبر 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے متعلق قیاس آرائیوں اور متضاد بیانات کے بعد ایک اور رخ سامنے آ گیا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے عابد کی گرفتاری کا کریڈٹ خود لیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

تاہم اس دوران ملزم کے والد اکبر علی کا بیان سامنے آیا جس کے مطابق عابد ملہی نے خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پہلے انہوں نے کہا کہ عابد ملہی نے خود گرفتاری دی ہے تاہم بعد ازاں موقف تبدیل کرتے ہوئے یہ بتایا کہ ملزم چھپ کر گھر پہنچا تو ہم نے پولیس کو اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے آنے کے بعد خالد بٹ نامی ایک ہمسائے نے اپنی گاڑی میں ملزم کو تھانے پہنچایا۔

اب خالد بٹ نے جیو نیوز کو تفصیل بتائی ہے جس کے مطابق ملزم عابد کو پولیس نے بہت محنت کے بعد قابو کیا۔ پولیس اہلکار کئی روز سے عابد کے گھر کے قریب موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب عابد گھر پہنچا تو ان پولیس والوں نے اسے گرفتار کر لیا، اس دوران پولیس نے دو بار ہوائی فائر بھی کیا۔

خالد بٹ کے مطابق پولیس کے پاس گاڑی موجود نہیں تھی اس لیے انہوں نے اپنی گاڑی میں ملزم اور پولیس والوں کو بٹھا کر تھانے پہنچایا۔

یاد رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو واردات کے ایک ماہ اور 3 دن بعد 12 اکتوبر کو لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سائنٹیفک طریقے استعمال کیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں نے بھی پولیس کی معاونت کی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا بھی کہنا ہے کہ ملزم عابد کو حکمت عملی سے گرفتار کیا گیا۔

Tags: پنجاب پولیسعابد ملہیعابد ملہی کیسے گرفتار ہوا؟
sohail

sohail

Next Post

دو لکھ پتی بھکاری جو اتفاقاً پکڑے گئے

آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

جی 20 نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی قرضوں کی ادائیگی 6 ماہ کیلئے موخرکر دی

پاکستان میں کورونا وبا میں اضافہ، اسد عمر نے پابندیوں کا اشارہ دے دیا

نوازشریف کے الزامات، سابق آئی ایس آئی چیف ظہیرالسلام نے خاموشی توڑ دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In