• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جی 20 نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی قرضوں کی ادائیگی 6 ماہ کیلئے موخرکر دی

by sohail
اکتوبر 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جی-20 نے غریب ممالک کی قرضوں کی ادائیگی مزید 6 ماہ کیلئے مؤخر کردی

کورونا وبا کے باعث تمام ممالک کی معیشت متاثر ہوئی ہے تاہم ترقی پذیر اور غریب ممالک، جو قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، کے لیے یہ وبا مزید معاشی مسائل لائی ہے۔

ان حالات میں جی 20 نے غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی مزید 6 ماہ کے لیے موخر کر دی ہے، پاکستان کو بھی اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہے۔

اس سے قبل مئی 2020 میں ان ممالک کی دسمبر تک کے لیے قرضوں کی ادائیگی موخر کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان کے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرضے بھی موخر کر دیے گئے تھے۔

اب جی 20 کے تازہ اعلان کے بعد ان ممالک کو جون 2021 تک مزید مہلت دے دی گئی ہے جس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا کہ اس مہلت میں مزید 6 ماہ کے لیے توسیع کی جائے یا نہیں۔

ورلڈ بینک کی ویب سائیٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق اس سہولت سے پاکستان کی 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں موخر ہو جائیں گی۔

اس تمام عرصے کے دوران ان ممالک کو جو بچت ہو گی، اس کی ادائیگی یہ سہولت ختم ہونے کے بعد کئی سالوں پر پھیلا دی جائے گی۔

گروپ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ اقدام ان ممالک میں وبائی مرض سے متعلق زیادہ سے زیادہ اخراجات میں نمایاں طور پر سہولت فراہم کر رہا ہے جنہوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں جی 20 سے مطالبہ کیا تھا کہ غریب ممالک کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں لہٰذا ان کے لیے قرضوں میں نرمی میں کم از کم ایک سال کی توسیع کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کیلئے 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ قائم کریں، آئی ایم ایف کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کو کورونا بحران سے نکلنے کیلئے2.5 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سالانہ 15 کھرب ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے یو این انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ فیسلیٹی بنائی جائے۔

Tags: بیرونی قرضوں کی ادائیگی موخرجی 20 ممالک
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں کورونا وبا میں اضافہ، اسد عمر نے پابندیوں کا اشارہ دے دیا

نوازشریف کے الزامات، سابق آئی ایس آئی چیف ظہیرالسلام نے خاموشی توڑ دی

کس قانون کے تحت یوٹیوب چینل چل رہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ کا برہمی کا اظہار

آج تک نہیں سنا کہ کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In