• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ادویات میں اضافہ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کمیٹی کو وجوہات بتا دیں

by sohail
اکتوبر 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: قومی اسمبلی ہیلتھ کمیٹی نے ادویات میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈریپ کے سی ای او نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ قومی اسمبلی ہیلتھ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافہ کی جانے والی 94 ادویات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

قومی اسمبلی کمیٹی میں پیش کی گئی دستاویزات اور بریفنگ کے مطابق ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں ہی اضافہ کر دیا۔

دستاویزات کے مطابق ادویات کی مارکیٹ میں یقینی دستیابی کے لیے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ مارکیٹ میں ان 94 ادویات کا شیئر 1.5 فیصد ہے۔

ہیلتھ کمیٹی میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ایسی ٹیزولمائڈ (Acetazolamide) کی ایک گولی مارکیٹ میں بلیک میں 50 روپے کی مل رہی تھی۔ ادویات میں حالیہ اضافہ کے بعد ایسی ٹیزولمائڈ کی گولی کی قیمت 2 روپے سے بڑھا کر 7 روپے کرنے سے مریضوں کو43 روپے کی بچت ہو گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان مشکل سوالوں سے بچ نکلے

چیئرمین کمیٹی خالد حسین مگسی نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان دو چیزیں ہیں، ایک قیمت جبکہ دوسری دوائی کس قیمت پر دستیاب ہے۔ دستاویزات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں سی پی آئی کے تحت اضافہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کمیٹی کو بتایا کہ جس انجکشن کی قیمت ایک روپے 41 پیسے تھی وہ اب 5 روپے 11 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انجکشن کا فیصد میں اضافہ دیکھیں تو پھر 300 فیصد سے زائد بنتا ہے لیکن مسئلہ یہ تھا کہ سستا ہونے کے باعث یہ انجکشن مارکیٹ میں ملتا ہی نہیں تھا۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ انجکشن کی پروڈکشن قیمت بھی ایک روپے 41 پیسے سے زیادہ بنتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث تھا، انتہائی سستی ادویات قیمت نہ بڑھنے کی وجہ سے مل نہیں رہی تھیں۔

رکن کمیٹی ڈاکٹر درشن نے کہا کہ ہر کمپنی کے اپنے اپنے ریٹ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر درشن نے سوال اٹھایا کہ 10 برسوں تک قیمت کیوں نہیں بڑھائی گئی، یہ غلطی کس کی تھی؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر 10 فیصد سالانہ قیمت بڑھاتے جاتے تو یہ نوبت نہ آتی۔

ڈاکٹر درشن نے کہا کہ جن ادویات کی قیمتیں بڑھائی ہیں ان کی فہرست فراہم کریں، پھر بحث ہو گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ پرائسنگ میکانزم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ دوائی کب آئی، اس کی قیمت کیا تھی اور اب کیا ہے؟ یہ باتیں ویب سائٹ پر لکھی ہوں گی۔

ارکان کمیٹی نے کہا کہ عوام کو کم قیمت پرادویات چاہیے۔ روزانہ اجرت کرنے والوں کو دوسری باتوں کی سمجھ نہیں آتی۔ عوام کو کیا ریلیف دینا ہے، یہ بات سوچنے کی ضرورت ہے۔

ارکان کمیٹی نے مزید کہا کہ جو کمپنیاں مافیا بن کے کام کر رہی ہیں انہیں بلیک لسٹ کیا جائے اور ایسا جواب ہونا چاہئے جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

 چیئرمین کمیٹی نے سی ای او ڈریپ سے سوال کیا کہ آپ مستقل ہو گئے ہیں؟ سی ای او ڈریپ نے کمیٹی کو بتایا کہ وہ ابھی تک ایڈہاک پر ہی ہیں۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ پہلے ان کو تو مستقل کرائیں۔

 سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ زندگی بچانے والا انجکشن جس کی قیمت ڈیڑھ روپے سے کم تھی، ناپید ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایک روپے کی تو ٹافی نہیں ملتی۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ پہلے ادویات کی لسٹ فراہم کی جائے، پھر بات کریں گے۔

سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ ڈریپ کی طرف سے 110 ادویات کی سفارش کی گئی جس میں سے 16 کو نکال دیا گیا تھا۔

Tags: ادویات کی قیمتوں میں اضافہڈاکٹر فیصل سلطان
sohail

sohail

Next Post

سی سی پی او لاہور ایک بار پھر موضوع بحث، ڈپٹی ڈائرکٹر نیب کی معافی

گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ، تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد جاری

پی پی رہنما پاکستان میں کورونا میں دو مرتبہ مبتلا ہو کر انتقال کر جانے کا پہلا کیس

نجکاری فہرست سینیٹ میں پیش، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بھی شامل

این آر او پر آج عمران خان اور فضل الرحمان نے کیا کہا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In