این آر او کے حوالے سے پاکستانی سیاست کے دو اہم کرداروں نے آج گفتگو کی ہے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سارے ڈاکوؤں کو این آر او دینا آسان راستہ ہے جس کی بدولت ہم تین چار سال آرام سے پارلیمنٹ میں گزار سکتے ہیں لیکن یہ ملک کی تباہی کا راستہ ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکمران ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں این آر او نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ بات اب ان ہاؤس تبدیلی سے آگے نکل گئی ہے، ملک میں عام انتخابات ہونے چاہئیں اور عوام کو اپنے رہنما خود منتخب کرنے کا حق ہونا چاہیے۔
جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز بھی جاتی امرا سے روانہ ہو گئی ہیں، روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ آج جعلی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے۔