• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی

by sohail
اکتوبر 16, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی غیرمصدقہ خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، اب انہوں نے خود ان کی تصدیق کر دی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں 61 سالہ اداکار نے کہا ہے کہ انہیں کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے تاہم وہ اسے شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سنجے دت کی گرفتاری اور اعتراف جرم کی تفصیلی کہانی سابق پولیس کمشنر کی زبانی

سنجے دت اور رشی کپور، رقابتیں، جھگڑے اور آخرکار لازوال دوستی کی داستان

سنجے دت نے مزید کہا کہ وہ نومبر میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر رہے ہیں۔

اگست میں سنجے دت کو سانس کی تکلیف ہوئی تو ان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جو خوش قسمتی سے منفی نکلا، بعد میں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں ان کے دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔

اگست میں میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں، اسی ماہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ بیماری کے علاج کی وجہ سے فلموں سے عارضی وقفہ لے رہے ہیں۔

سنجے دت اور ان کی اہلیہ نے مختلف بیانات میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ ان کی طبیعت کے متعلق غیرضروری قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں۔

اپنی حالیہ ویڈیو میں انہوں نے کیمرے کا رخ ایک نشان کی طرف کیا جو ان کی بائیں ابرو سے شروع ہو کر سر کی جانب جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ داغ حال ہی میں نمودار ہوا ہے لیکن میں اسے جلد شکست دے دوں گا، میں جلد ہی اس کینسر سے باہر نکل آؤں گا۔

https://www.instagram.com/tv/CGUnxrXheeX/?utm_source=ig_web_copy_link

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے لیے سیٹ پر پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔

سنجے دت کا فلمی کیرئیر اتارچڑھاؤ کا شکار رہا ہے، 2013 میں 5 سال قید کے بعد جیل سے واپسی پر ان کی اداکاری میں جمود آ گیا تھا، انہیں آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم میں قید ہوئی تھی جس کا تعلق 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں سے جڑتا تھا جن میں 257 افراد ہلاک اور 713 زخمی ہوئے تھے۔

تاہم 2016 میں انہیں ایک مرتبہ پھر کامیابیاں ملنا شروع ہوئیں، ان کی کئی فلموں نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کیا، ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم بھی بہت کامیاب رہی جس می رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا۔

Tags: بالی ووڈسنجے دتسنجے دت کو کینسر
sohail

sohail

Next Post

20 سال سے طالبان کے خلاف لڑنے والی خاتون کمانڈر طالبان کے ساتھ مل گئیں

پاکستان، افغانستان نے بھارت سے بہتر انداز میں کورونا کنٹرول کیا ہے، راہول گاندھی

اج رات ایک بڑے مصنوعی سیارے اور راکٹ کے خلا میں ٹکرانے کا امکان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی نعرہ بازی، وزیراعظم اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

گوگل کا نیا فیچر، تھوڑا سا گنگنائیں اور سرچ میں گیت حاصل کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In