• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ، تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد جاری

by sohail
اکتوبر 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوجرانوالہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت 11 اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم اس جلسے کے لیے عوامی طاقت کا اظہار کرنا چاہتا ہے۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قافلوں کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز ہی گجرات میں لالا موسیٰ کے مقام پر قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں، وہ وہیں سے ریلی کی صورت میں جلسے کے مقام تک پہنچیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز جاتی امرا سے ایک قافلے کی شکل میں گوجرانوالہ کی جانب روانہ ہوں گی۔

جاتی امرا کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔

جلسہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا اور رات 12 بجے تک اسے ختم کرنا ہوگا۔ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کی قیادت کیلئے 80 فٹ  لمبا 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جناح اسٹیڈیم 6 ایکڑ پر محیط  ہے اور اس میں 35 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا۔ پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی۔ جلسے میں ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی۔

Tags: اپوزیشن کا جلسہبلاول بھٹو زرداریپاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹمریم نوازمولانا فضل الرحمان
sohail

sohail

Next Post

پی پی رہنما پاکستان میں کورونا میں دو مرتبہ مبتلا ہو کر انتقال کر جانے کا پہلا کیس

نجکاری فہرست سینیٹ میں پیش، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بھی شامل

این آر او پر آج عمران خان اور فضل الرحمان نے کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی

20 سال سے طالبان کے خلاف لڑنے والی خاتون کمانڈر طالبان کے ساتھ مل گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In