اسلام آباد: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جس انداز میں کیپٹن (ر ) صفدر کی گرفتاری ہوئی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، اس گرفتاری کے ذریعے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر ) صفدر کی مزار قائد پر بے حرمتی کے حق میں نہیں لیکن گرفتاری کا طریقہ کار مناسب نہیں۔
نوازشریف کے خطاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ہم نے انتظامات کیے ہوئے تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی جلسے میں ن لیگ والے ہمارے مہمان تھے، جلسوں میں لیڈرز کی تصاویر لگانے کے لیے ہم پر کوئی دباوَ نہیں ڈال سکتا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماء محمد زبیر کے مطابق یہ گرفتاری رینجرز کی جانب سے دباؤ کے تحت کی گئی ہے، اس کے لیے آئی جی سندھ کو کہا گیا تھا۔