• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس پر دباؤ ڈالا گیا، محمد زبیر

by sohail
اکتوبر 19, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس پر دباؤ ڈالا گیا۔

ن لیگی رہنما محمد زبیر نے تھانہ عزیز بھٹی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک نہتی عورت سے اتنا ڈرتے ہیں کہ ہوٹل کے کمرے میں دروازہ توڑ کر گھس جاتے ہیں، اس میں بہت سی اسٹوریز ہیں جس کی تصدیق کر رہے ہیں، میری وزیراعلیٰ سندھ اور سعید غنی سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت گرفتار کرنا قابل مذمت ہے اور جو مقدمہ درج کیا گیا اس کا اندراج ہی غلط ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کروں اور دفعہ قتل کی لگا دیں۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ دباؤ کس کی جانب سے ڈالا گیا تو اس پر محمد زبیر نے جواب دیا کہ ’آپ کیا سوئٹزرلینڈ میں رہتے ہیں‘، اس کی تفصیل ہم جلد ہی دے دیں گے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس پر دباؤ ڈالا گیا، جس طریقے سے یہ دباؤ ڈالا گیا اس کے حقائق کچھ دیر بعد جاری کریں گے تو پوری قوم کو پتا چل جائے گا اس ملک میں ہوکیا رہا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے اور انہوں ںے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کا گرفتاری سے تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ پولیس پر انتہائی دباوَ ڈالا جا رہا تھا تاہم اب مجھے تھانے کے اندر جانے نہیں دیا جا رہا  اس کے باوجود کہ میں سندھ کا سابق گورنر ہوں۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ آپ کو کیا ڈر و خوف تھا جو دروازہ توڑ کر آپ اندر گھسے، کیپٹن (ر) صفدر نے کونسا وہاں سے بھاگ جانا تھا، اگر آپ نے انہیں گرفتار کرنا ہی تھا تو ہوٹل کے خارجی راستوں کو بند کرکے یا کمرے سے نیچے آنے پر گرفتار کرسکتے تھے۔

محمد زبیر نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کس حال میں ہوں گے یہ جاننا ہمارا حق ہے اور کیا کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کسی کو قتل کرنے کی بات کی تھی ؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا قانونی انداز میں کام کر رہے ہیں۔ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہمارا ردعمل بھی سیاسی ہو گا جو صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں نظر آئے گا۔

Tags: سندھ پولیسکیپٹن صفدرمحمد زبیر
sohail

sohail

Next Post

آذربائیجان کے ساتھ جنگ میں آرمینیا کی فوج کے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ویڈیو

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا، محمد زبیر کا دعویٰ

پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

کورونا کیسز کے باوجود پرنسپل کا راولپنڈی کا کالج بند کرنے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In