• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، ن لیگ کا وزیراعظم پر فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کا الزام

by sohail
اکتوبر 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے  سندھ پولیس کے سربراہ کے مبینہ اغوا پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ سندھ کے وزیراعلی کو کال کرتے اور صورتحال کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال صرف اور صرف ملک میں انتشار پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس سے صرف وفاق اور صوبے میں ٹکراو کی کیفیت پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کیپٹن صفدر اور دیگر لیگی رہنماوں کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماوں کی گرفتاری کے دباؤ کے بعد پولیس افسران کا چھٹی پر جانا ایک اصولی اقدام تھا۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں تمام ادارے وزیراعظم کو رپورٹ کرنے کے پابند ہوتے ہیں، لیکن جب وزیراعظم آفس سے جواب نہیں آیا تو بلاول بھٹو اور دیگر رہنماوں نے آرمی چیف اور اینٹیلی جنس اداروں سے مداخلت کی درخواست کی۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے فوج کو بھی سیاست میں ملوث  کر دیا ہے، فوج کا کسی بھی معاملے میں ہاتھ نہیں ہونا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، وزیراعظم وفاق اور صوبے کے ٹکراو کی وجہ بن رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس چیف سے لے کر عام آدمی تک غیرمحفوظ ہے، ان کا کہنا تھا جس صوبے کے آئی جی پولیس کے رات کے چار بجے اغوا کر لیا جائے اس کی عوام کتنی غیر محفوظ ہوگی۔

انہوں نے حکومتی وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے واقعات ہوگئے لیکن کسی نے نا تو پریس کانفرنس میں ذکر کیا اور نا ہی کوئی تقریر کی۔ حکومت کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کے سر پر صرف انتقام سوار ہے، انہیں عوام کی تکلیفات کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ انہیں صرف اس بات کی خبر ہے کہ اپوزیشن کیا کر رہی ہے اور شہباز شریف کو کھانے میں کیا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم تمام اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہا ہے۔

یاد رہے 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسے سے قبل پی ڈی ایم کے رہنماوں نے مزار قائد پر حاضری دی تھی۔

اس دوران لیگی رہنما کیپٹن صفدر نے مزار قائد کا پروٹوکول توڑتے ہوئے نعرے بازی کی۔ سندھ پولیس کی جانب سے مزار قائد کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں صبح گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

پی ڈی ایم کے رہنماوں نے گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے آرمی چیف سے نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔

Tags: شاہد خاقان عباسیعمران خانکیپٹن صفدر کی گرفتاری
sohail

sohail

Next Post

سعودی عرب، یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے نئی ملازمتوں کے مواقع کھل گئے

محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ رؤف کلاسرا کے اہم انکشافات

مقتول صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد پر مقدمہ دائر کر دیا

کورونا کے پھیلاؤ نے پوپ فرانسس کو بھی ماسک پہننے پر مجبور کر دیا

پمز اسپتال اسلام آباد میں 61 ڈاکٹرز کے کورونا کا شکار ہونے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In