• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سعودی عرب، یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے نئی ملازمتوں کے مواقع کھل گئے

by sohail
اکتوبر 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا کی تباہ کاریوں نے جہاں عالمی معیشت کو کئی سالوں پیچھے لا کھڑا کیا ہے وہیں اختتام کی جانب جاتے سال میں ملازمتوں کے حوالے سے اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

پاکستان بیورو آف امیگریشن نے رواں ماہ بیرون ملک خصوصاً عرب ممالک کے لیے ہزاروں نوکریوں کے اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد ملازمتوں کے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

تاہم سعودی عرب کے لیے نئے ورک ویزا جاری کرنے کے بارے میں سعودی حکومت کی جانب سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق بیورو آف امیگریشن نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے وجہ سے جو لوگ ویزا لگنے کے باوجود سفر نہیں کر سکے ان کا سارا کام دوبارہ سے کیا جائے گا۔

امیگریشن حکام کے مطابق ورک ویزے کے پراسس میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے میڈیکل کے شعبے میں فارماسسٹ، انیستھیزیا کے ماہرین، فزیو تھراپسٹ، ڈینٹل ٹیکنیشن، جنرل اور فرسٹ ایڈ نرسز کے لیے افرادی قوت طلب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ الیکٹریشن، اے سی ٹیکنیشن، زرعی ماہرین، جنرل لیبر، مستری، پلمبر، فورمین، ڈرائیورز، خانسامہ اور کئی دیگر کیٹیگریز کے ماہرین کی آسامیاں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

دوسری جانب یو اے ای میں بھی کورونا کے بعد معاشی بحالی کا سفر جاری ہے۔ متحدہ حکومت کی جانب سے بھی کئی شعبوں میں افرادی قوت طلب کی گئی ہے۔

کورونا کے باعث مشکل حالات سے دوچار پاکستان کا لیبر طبقہ ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

عرب ممالک میں ملازمتوں کے مواقع ان افراد کے لیے خوشی کا باعث ہیں جو کورونا کے آغاز سے بے روزگار ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 لاکھ 25 ہزار 203 پاکستانی روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک گئے تھے۔

رواں سال کورونا کے عالمی پھیلاو نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کا پہیہ جام کیا وہیں ہوائی سفر بھی تعطل کا شکار ہو کر رہ گیا تھا۔

کورونا کے مثبت کیسز میں بتدریج کمی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سفری پابندیوں میں بھی نرمی کر دی گئی ہے۔

Tags: بیرون ملک ملازمتیںسعودی عربیو اے ای
sohail

sohail

Next Post

محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ رؤف کلاسرا کے اہم انکشافات

مقتول صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد پر مقدمہ دائر کر دیا

کورونا کے پھیلاؤ نے پوپ فرانسس کو بھی ماسک پہننے پر مجبور کر دیا

پمز اسپتال اسلام آباد میں 61 ڈاکٹرز کے کورونا کا شکار ہونے کا انکشاف

عراقی بینک کا بیروزگار ملازمین کو شادی کے لیے 13 لاکھ روپے دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In