بگ باس بھارت کا معروف اور تنازعات میں گھرا رہنے والا ریئلٹی شو ہے جو کسی نا کسی حوالے سے خبروں میں رہتا ہے اور اکثر اس کی میزبانی کرنے والے اداکار سلمان خان اور دیگر امیدواروں کی تنخواہیں موضوع بحث رہتی ہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں بگ باس کے 14 ویں سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی شو کے امیدواروں اور میزبان سلمان خان کے ہفتہ وار سیلری پیکجز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کے شہزاد دیول 50 ہزار، جان کمار سانو 80 ہزار، راہول ویدیا ایک لاکھ، نکی تمبولی ایک لاکھ 20 ہزار، پویترا پونیا ایک لاکھ 50 ہزار جب کہ اعجاز خان ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہفتہ وار تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی روپیہ پاکستانی روپے سے دگنی قدر رکھتا ہے اس لیے ان تنخواہوں کو ڈبل کر کے پاکستانی روپوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے ہاؤس کو خیرباد کہنے والی سارا گرپل 2 لاکھ، نشانت سنگھ ملکھانی 2 لاکھ، جیسمین بھیسن 3 لاکھ، ابھیناو شکلا اڑھائی لاکھ جب کہ روبینہ دیلیک 5 لاکھ تنخواہ کے عوض ہاؤس میں موجود ہیں۔
روبینہ دیلیک بگ باس کے 14ویں سیزن کی سب سے مہنگی امیدوار ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ سلمان خان کی تنخواہ میڈیا میں موضوع بحث بنی رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بگ باس 14 کی میزبانی کا معاوضہ فی قسط 20 کروڑ کے حساب سے ساڑھے 4 ارب روپے طے کیا تھا۔
سلمان خان گزشتہ 10 سال سے شو کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے 24 قسطوں کا معاضہ 403 کروڑ روپے طے کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کا معروف ریئلٹی شو بگ باس اپنے 14 ویں سیزن کی اقساط نشر کر رہا ہے۔
نئی جاری ہونے والے قسط میں بگ باس کے سینئر ممبران کو شو چھوڑ کر جانا پڑا جس پر گھر کا ماحول کافی اداس رہا۔
نئی قسط میں حنا خان، گواہر خان اور سدارتھ شکلا نے شو کو خیرباد کہا۔