• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مجھے امتیابھ بچن سے محبت تھی، بھارتی اداکارہ ریکھا کا اعتراف

by sohail
اکتوبر 23, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سیمی اگروال نے اگرچہ ایک طویل عرصہ سے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا لیکن ان کے ٹاک شو نے سیمی کے کیرئیر کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔

ان کے ٹاک شو کی 150 اقساط ہو چکی ہیں، اس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ میزبان سیمی اگروال مشہورومعروف شخصیات کو اپنے دل کا احوال زبان پر لانے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

73 سالہ سیمی اگروال نے اپنے چند یادگار انٹرویوز کا ذکر کیا ہے جن میں اپنے آپ کو سینت سینت کر رکھنے والے سیاستدانوں سے لے کر اداکاروں تک نے غیرمتوقع طور پر خود کو عیاں کر دیا تھا۔ اس میں سب سے اہم انٹرویو ریکھا تھا جس نے دھوم مچا دی تھی۔

ریکھا اور امیتابھ بچن

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کے متعلق سب کہتے ہیں کہ وہ امیتابھ بچن کی محبت میں مبتلا ہیں مگر پہلی بار ان کی زبان سے اعتراف کرانے کا سہرا سیمی اگروال کے سر ہے۔۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ میں نے کس طرح ریکھا کو یہ اعتراف کرنے پر مجبور کیا، سیمی کے مطابق ہم نے بس اچھے دوستوں کی طرح گپ شپ کی تھی، ہمارا تعلق بہت طویل عرصے پر محیط ہے۔

اس انٹرویو میں ریکھا نے امیتابھ بچن کے متعلق بتایا کہ اس آدمی میں کچھ ایسا تھا جو میں نے کبھی نہیں دیکھا، میں ان جیسے شخص سے کبھی نہیں ملی تھی۔

ریکھا نے بتایا کہ میں امیتابھ کے متعلق سوچتی ہوں تو خیال آتا ہے کہ قدرت ایک شخص کو اتنی زیادہ اچھی خصوصیات کیسے بخش سکتی ہے؟ میں بیوقوف نہیں ہوں بلکہ خود کو ایک ذہین عورت سمجھتی ہوں اور جب کوئی اچھی بات دیکھتی ہوں تو اسے پہچان لیتی ہوں۔

سیمی اگروال نے ان سے امیتابھ بچن کی محبت میں مبتلا ہونے کا سوال کیا تو ریکھا نے بے ساختہ جواب دیا کہ یقیناً! یہ تم نے کیسا بیوقوفانہ سوال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسے کسی مرد، عورت یا بچے کو نہیں دیکھا جو مکمل طور پر، جذباتی انداز میں، پاگل پن سے اور بے بس و بے اختیار ہو کر امیتابھ کی محبت میں پوری طرح نہ ڈوب گیا ہو، تو میں اس سے کیسے بچ سکتی تھی؟

ریکھا نے مزید زور دے کر کہا کہ میں اس بات سے کیوں انکار کروں؟ کیا مجھے اس سے محبت نہیں ہے؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے، مجھے بلا شک و شبہ اس سے محبت ہے۔

Tags: اداکارہ ریکھاامیتابھ بچنریکھا اور امیتابھ بچن
sohail

sohail

Next Post

سلمان خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ٹیم خرید لی، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

وزیراعظم عمران خان کی غیرضروری ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت

نیب ملزمان کو طویل عرصہ زیر حراست رکھنا ناانصافی ہے، سپریم کورٹ

فائیو جی کیلئے پاکستانی صارفین کو مزید کتنا انتظار کرنا ہو گا؟

معروف قوال شیرمیاں داد اور ان کا بیٹا فائرنگ سے شدید زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In