• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فائیو جی کیلئے پاکستانی صارفین کو مزید کتنا انتظار کرنا ہو گا؟

by sohail
اکتوبر 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فائیو جی انٹرنیٹ کو ممکنات کی ایک نئی دنیا قرار دیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ فائیو جی دنیا کو حقیقی معنوں میں گلوبل ویلج بنا دے گا، فائیو جی نیٹ ورک کی بدولت ہزاروں لاکھوں کلومیڑ کے فاصلے پر مریضوں کا معائنہ اور علاج ممکن ہو سکے گا۔

اسی طرح فور جی سے سو گنا تیز انٹرنیٹ کی بدولت ڈیٹا ٹرانسفر سکینڈوں میں ہو سکے گا، جبکہ موبائل فون میں سٹوریج کی گنجائش موجودہ سے 100 گنا زیادہ ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور چین میں فائیو جی ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنے کی دوڑ چل رہی ہے۔

اس مقصد کیلئے بڑی موبائل کپمنیوں سام سنگ اور ایپل نے تو فائیو جی فون بھی متعارف کرا دیا ہے تاہم پاکستان میں فائیو جی سروس متعارف نہ ہونے کے باعث یہ جدید سمارٹ فونز فی الحال پاکستانیوں کے زیادہ کام نہیں آ سکتے کیونکہ پاکستان نے ابھی تک فائیو جی سروس کی فراہمی کے حوالے سے بنیادی کام بھی مکمل نہیں کیا ہے۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ زونگ نیٹ ورک کو شامل کر کے اسلام آباد میں فائیو جی سروس کی آزمائش کی جائے گی مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی ملک بھر میں فائیو جی کو پھیلانے میں وقت لگے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس کے ذریعے آپس میں ملانے کا کام باقی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے برس کے آخر تک یہ سروس پاکستان میں مہیا کی جا سکے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے پاکستان میں تجرباتی بنیادوں پر فائیو جی نیٹ ورک چلانے کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں تاہم ابھی تک کمرشل فائیو جی لائسنس کی نیلامی کے ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

Tags: امین الحقپاکستان میں فائیو جیفائیو جی ٹیکنالوجی
sohail

sohail

Next Post

معروف قوال شیرمیاں داد اور ان کا بیٹا فائرنگ سے شدید زخمی

قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی غیرسنجیدگی، بار بار شرمندگی کا سامنا

عمران خان مہرہ ہے، بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں، مریم نواز

باہر نکال دیے جانے کی دھمکی کے بعد ٹرمپ کے اہلخانہ نے ماسک پہن لیا

قدرت کا معجزہ، 15 برس کومہ میں رہنے والے شہزادے کا ہاتھ حرکت کرنے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In