• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی غیرسنجیدگی، بار بار شرمندگی کا سامنا

by sohail
اکتوبر 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم کی نذر ہو گیا۔ حکومتی ارکان اسمبلی کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی تو تعداد کم ہونے کے باعث اسپیکر اسد قیصر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

اس سیشن میں اپوزیشن کی طرف سے بار بار کورم کی نشاندہی کی جاتی ہے اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا پڑ رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تلاوت، حدیث، نعت اور قومی ترانہ کے بعد جب کارروائی شروع ہوئی تو سید نوید قمر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت مانگی۔

اجازت ملنے پر سید نوید قمر نے کہا کہ جس طرح سے ایوان کی کارروائی چلائی جا رہی ہے یہ مناسب نہیں ہے، اس لیے ہم اپنی پارٹی اور اپوزیشن کی طرف سے احتجاجاً واک آؤٹ کرتے ہیں۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ ایوان کے کسٹوڈین کی تعظیم، تکریم اور آرڈر سے یہ ایوان چلے۔ احتجاج اپنی جگہ بجا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی غیر موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر چیئر کر رہے تھے۔ صرف اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ نہیں کیا گیا بلکہ جس کرسی کے سامنے ہم جھکتے ہیں اس پر کاغذ پھینکے گئے، ڈپٹی اسپیکر کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا تھا۔

بابر اعوان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر جو بھی میٹنگ بلائے اس میں شریک ہوں جو بھی اعتراضات کنڈکٹ آف بزنس پر ہیں ان کو اس میٹنگ میں بتائیں۔ آپ ایک سنجیدہ کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے اور یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح یہ بھی پہلا واقعہ ہے کہ اسپیکر کی طرف انگلی اٹھائی گئی ہے حالانکہ ہم نے پچھلے اسپیکر بھی دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بند قبا دیکھ

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ ایوان کے ڈیکورم اور رولز کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس کو جو بھی اعتراض ہے وہ میرے پاس آئے۔ ہم سب کو برابر کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس طرح کی حرکتوں سے ہم سب کی بے حرمتی ہوتی ہے۔

شیخ فیاض الدین نے کہا کہ جس بند قبا کی بات کی جا رہی ہے وہ تو تار تار ہو چکی ہے۔ یہ خالی بینچوں کو سنا رہے ہیں، میں کورم کی نشاندہی کرتا ہوں۔

 کورم کی نشاندہی پر جب گنتی کرائی گئی تو کورم پورا نہیں تھا جس پر اسپیکر نے اجلاس سوموار 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو مسلسل سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ن لیگی دور حکومت میں حکومتی ایم این ایز اجلاس میں شرکت کرنا غیر ضروری سمجھتے رہے۔ اب وہی رویہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اپنایا ہوا ہے۔

درجنوں کی تعداد میں وزراء اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی درجنوں خواتین ارکان اسمبلی کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں کورم مکمل نہیں ہو پا رہا ہے۔

اگر مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی اور وزراء بھر پور شرکت کریں تو حکومت کو سبکی اور شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر اعظم عمران خان خود تشریف لاتے ہیں نہ ہی ان کے وزراء پارلیمنٹ کو اہمیت دینے پر تیار ہو رہے ہیں۔

 ن لیگی دور حکومت میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب ہر وزیر کے سوالوں کا جواب دے رہے ہوتے تھے اور تب اپوزیشن کی طرف سے انہیں ہر مرض کی دوا کا نام دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی حکومت میں ویسا ہی ماحول چل رہا ہے۔ علی محمد خان، مراد سعید کے علاوہ چند وزیر ہی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

Tags: اسد قیصربابر اعوانقومی اسمبلی
sohail

sohail

Next Post

عمران خان مہرہ ہے، بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں، مریم نواز

باہر نکال دیے جانے کی دھمکی کے بعد ٹرمپ کے اہلخانہ نے ماسک پہن لیا

قدرت کا معجزہ، 15 برس کومہ میں رہنے والے شہزادے کا ہاتھ حرکت کرنے لگا

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

ٹرمپ نے بھارت کو گندہ، بے ہودہ اور غلیظ کیوں قرار دیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In