15 سال سے کومے میں رہنے والے سعودی شہزادے کا ہاتھ حرکت کرنے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔۔
شہزادے الوید بن خالد السعود 15 برس پہلے ایک ٹریفک حادثے کے باعث کومہ میں چلے گئے تھے، ان میں زندگی کے آثار کو ڈاکٹروں نے ایک معجزہ قرار دیا۔
اسقدر طویل عرصے سے کومہ میں رہنے کے باعث انہیں سویا ہوا شہزادہ کہا جاتا ہے، انہیں ہوش میں لانے کے لیے 3 امریکی اور ایک اسپتانوی ڈاکٹر کئی برسوں سے جدوجہد کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی شہزادے کو ایک خاتون انگلیوں کو مزید حرکت دینے کا کہہ رہی ہیں۔
سعودی شہزادہ کی جانب سے انگلیوں کو حرکت دینے پر خاتوں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اوپر اور اوپر۔
خاتون کے ان فقروں سے شہزادے نے دھیری دھیرے اپنا پورا ہاتھ اٹھا لیا جس پر خاتون نے انہیں ایک بار پھر شاباش دی اور حوصلہ بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لمحے کی فوٹیج سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو لاکھ بار دیکھی جا چکی ہے۔ اس فوٹیج کو دیگر افراد کے علاوہ سعودی شہزادی نورا بنت طلال السعود بھی شیئر کر چکی ہے۔
اپریل 2019 میں جرمنی کے ایک اسپتال میں 27 برس سے کومہ میں رہنے والی خاتون ہوش میں آ گئی تھیں، ان کا تعلق متحدہ عرب امارات سے تھا۔
ماہرین کے مطابق کومہ میں جانے کے بعد ہوش میں آنے کا ایک نیا ریکارڈ تھا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 16 سال کا تھا۔