واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ نے باہر نکال دیے جانے کی وارننگ ملنے کے بعد ماسک پہن لیا۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے میں امریکی صدر کے اہلخانہ نے ماسک نہیں پہنا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے واننگ دی گئی تھی کہ اگر صدارتی مباحثے میں شریک افراد نے ماسک نہ پہنا تو انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔
بولمانٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مباحثے میں صدر ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ، بچوں ایونکا ٹرمپ، ٹیفنی اینڈ ہیری ٹرمپ نے ماسک پہن کر شرکت کی۔
انتظامیہ کی جانب سے مباحثے میں شرکت کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا تھا اور ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ماسک نہ پہننے والوں کو مباحثے سے نکال دیا جائے گا۔
ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ ماسک پہننے پر اپنے حریف جو بائیڈن کو طنز کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ماسک کو لازمی قرار دینے سے بھی انکار کیا تھا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ خود کورونا کا شکار ہو گئے، اسپتال سے واپسی پر انہوں نے ماسک استعمال کیا تھا۔
امریکی انتخابات اگلے ماہ منعقد ہو رہے ہیں، پولز سروے کے مطابق جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔