• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جسٹس عیسیٰ نے اپنے ذرائع آمدن اور ٹیکس تفصیلات پبلک کر دیں

by sohail
اکتوبر 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائر عیسٰی نے اپنے ذرائع آمدن اور ادا کردہ ٹیکسز کی تفصیلات پبلک کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائرعیسیٰ  نے 3 سالوں میں 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا جبکہ اس دوران ان کی آمدنی 5 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے رہی۔

اس سے قبل وویمن ایکشن فورم نے آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگی تھیں، جس کے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے اپنی جائیداد اور بینکس اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کیں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فیز 2 ڈی ایچ اے کراچی میں 2 آٹھ سو گز کے پلاٹ بطور وکیل خریدے، چار کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار 8 سو 56 روپے بنک اکاؤنٹ میں ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ سال 2018 میں آمدنی 1 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 9 سو 72 روپے تھی، سال 2018 میں 22 لاکھ 9 سو 16 روپے ٹیکس ادا کیا۔

سال 2019 میں آمدنی 1 کروڑ  39 لاکھ 9 سو 72 روپے تھی، جبکہ اس آمدن پر 17 لاکھ 92 ہزار 7 روپے ٹیکس ادا کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سال 2020 میں آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار 9 سو 21 روپے تھی، 26 لاکھ 78 ہزار 799 روپے ٹیکس ادا کیا۔

3 سال میں جسٹس فائز کی آمدن 5 کروڑ 35 لاکھ رہی، اس دوران 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا۔

اس سے قبل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کمشنر کی جانب سے جرمانے کے فیصلے کے خلاف کمشنر اسلام آباد کے آفس میں اپیل داخل کردی۔

ذرائع کے مطابق سرینہ عیسیٰ نے اپیل اپنے وکیل کے ذریعے کمشنراسلام آباد آفس میں داخل کرائی ہے۔

سرینہ عیسیٰ کی جانب سے لندن جائیدادوں پر ساڑھے 3 کروڑ جرمانے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔

 14 ستمبر کو انہیں چئیرمین ایف بی آر ذوالفقار احمد کی جانب سے 164 صفحات پر مبنی حکم نامہ ارسال کیا گیا جس کے مطابق اُن پر ساڑھے تین کروڑ ٹیکس واجب الادا ہے۔

سرینہ عیسیٰ نے مزید کہا کہ انہیں علم نہیں کہ یہ حکم نامہ ایف بی آر نے واقعی خود لکھا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعیناتی سے قبل ہی چئیرمین ایف بی آر ذوالفقار دس مئی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق متنازع بیان دے چکے ہیں۔

ان کے بقول: ‘مجھے ٹیکس نوٹس بھجوانے کا کوئی اُن کے پاس قانونی جواز نہیں تھا۔’

Tags: جسٹس عیسیٰ کی ٹیکس تفصیلاتجسٹس قاضی فائز عیسیٰ
sohail

sohail

Next Post

نواز شریف کے خلاف نئی انکوائری، احتساب کی رفتار تیز اور رؤف کلاسرا کے اہم انکشافات

سینیٹر بہرہ مند تنگی کے وفاقی وزیر عمرایوب کے خلاف سنگین الزامات

مجھے امتیابھ بچن سے محبت تھی، بھارتی اداکارہ ریکھا کا اعتراف

سلمان خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ٹیم خرید لی، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

وزیراعظم عمران خان کی غیرضروری ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In