• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کرپشن کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سنے جائیں، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

by sohail
اکتوبر 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے احتساب عدالتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرپشن سے متعلق کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے احتساب عدالتوں میں ٹرائلز کی تاخیر پر سوموٹو کیس پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نیب تفتیش پر برہم، 120 احتساب عدالتیں جلد شروع کرنے کا حکم

ملک میں احتساب کے نام پر تباہی ہو رہی ہے، سپریم کورٹ

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

احتساب عدالتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے عدالت عظمی کا کہنا تھا کہ مقدمات میں التوا لائے بغیر فیصلے جلد سنائے جائیں۔

عدالت نے چیئرمین نیب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کو حکم دیا ہے کہ لاکھڑا پاور پلانٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کو انجام تک پہنچائے۔

12 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس سے کرپشن کیسزکو روزانہ کی بنیاد پر سننے کے لیے احکامات کی استدعا بھی کی تھی ۔

وزارت انصاف اور قانون نے احتساب عدالتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 احتساب عدالتیں کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کے لیے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے  اور اس کا مسودہ وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق احتساب کی ایک عدالت کے لیے سالانہ 23.87 ملین روپے درکار ہیں۔

اس سے قبل بھی لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو کرپشن مقدمات میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے تھے کہ کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا آغاز ہی نیب کے دفتر سے ہوتا ہے۔

اپنے ریمارکس میں جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران قانونی پہلووں سے نابلد ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کارروائی برسوں تک چلتی رہتی ہے۔ 

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کیسوں کے لیے ایک گواہ کافی ہوتا ہے لیکن یہاں پچاس گواہ بلا لیے جاتے ہیں۔

عدالت عظمی کے ریمارکس کے بعد چیئرمین نیب کی جانب سے وضاحتی جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا تھا۔

اپنے بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ پچاس پچاس گواہان بلانا ہماری مجبوری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ احتساب عدالتیں مقدمات کا بوجھ اٹھانے کے لیے ناکافی ہیں، حکومت کو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ نیب عدالتوں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔

اس سے قبل لاکھڑا پاور پلانٹ تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری لینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ سیکرٹری قانون کابینہ سے منظوری لیکر ایک ماہ میں ججز تعیناتی کا عمل شروع کریں۔

سماعت کے دوران 21 سال سے نیب کے رولز نہ بننے کا انکشاف بھی ہوا اور اسکیوٹر جنرل نیب نے اس کا اعتراف کیا  جس پر عدالت نے نیب کو ایک ماہ میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 34 کے تحت رولز بنا کر پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب کے ایس او پیز رولز کا متبادل نہیں ہو سکتے۔

Tags: احتساب عدالتسپریم کورٹ آف پاکستانقومی احتساب بیورو
sohail

sohail

Next Post

زمبابوے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کی کورونا رپورٹس آ گئیں

بگ باس سیزن 14 میں کون کتنی تنخواہ لے رہا ہے؟

جسٹس عیسیٰ نے اپنے ذرائع آمدن اور ٹیکس تفصیلات پبلک کر دیں

نواز شریف کے خلاف نئی انکوائری، احتساب کی رفتار تیز اور رؤف کلاسرا کے اہم انکشافات

سینیٹر بہرہ مند تنگی کے وفاقی وزیر عمرایوب کے خلاف سنگین الزامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In