سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے انوکھے تحفے کا اعلان کیا ہے۔
سوئس حکام کے مطابق حکومت نے اپنے تمام شہریوں کو 7500 فرانک یعنی 8300 ڈالر تحفتاً دینے کا اعلان کیا ہے، تحفے میں دی جانے والی یہ رقم ٹیکس فری ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر ایک لاکھ سوئس شہری آئندہ 22 اپریل تک اس اسکیم کی حمایت کریں گے تو اس رقم کو شہریوں کو تحفے کے طور کر دیا جائے گا۔
رقم کی تجویز سوئٹزرلینڈ کے ایک قصبے ایس ٹی گیلن کی سات شخصیات کی طرف سے دی گئی تھی۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ یہ رقم شہریوں کو نقد ادا کی جائے یا ہیلی کاپٹر سروس میں استعمال کی جائے۔
سوئٹزرلینڈ دنیا کے خوبصورت ممالک میں شمار کیا جاتا ہے، یہ ملک جغرافیائی لحاظ سے کوہ الپس کی وادیوں اور ایورہ کی پہاڑیوں میں گھرا ہوا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی آٹھ ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ آبادی کا زیادہ حصہ بڑے شہروں میں آباد ہے، دیہی آبادی کی شرح نسبتاً کم ہے۔
بین الاقوامی شہرت کے حامل دو شہروں یعنی زیورخ اور جنیوا کو ملک کے اقتصادی مراکز کی حیثیت حاصل ہے۔ ملک کا قومی دن ہر سال یکم اگست کو منایا جاتا ہے جو روایتی طور پر ریاست کے قیام کا دن سمجھا جاتا ہے۔
یہ ملک فی کس آمدنی کے لحاظ سے دنیا کے خوشحال ممالک میں شمار کیا جاتاہے۔