• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, جون 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کوئٹہ جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے، مریم نواز کی تصدیق

by sohail
اکتوبر 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ این آر او کی ضرورت خود عمران خان کو ہے۔

پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کل کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ کامیاب ہو گا جس میں نوازشریف بھی خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کل کے انٹرویو سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا بڑا اثر پڑا ہے۔

اپوزیشن عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈال کر این آر او چاہتی ہے، عمران خان

عمران خان مہرہ ہے، بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں، مریم نواز

نون لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ یہ معاملات زیادہ دیر چلتے نظر نہیں آتے۔

کراچی میں اپنے شوہر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ سندھ حکومت کو اس کی تحقیقات کا حق ہے لیکن یہ معاملہ روزروشن کی طرح عیاں ہے، اس کی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے نوازشریف کو برطانیہ سے واپس لانے کے دعویٰ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیئے برطانیہ قانون کے تحت چلتا ہے، وہاں ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں یہ الطاف حسین کو بھی لانے گئے تھے، ان کی بھڑکیاں آپ سنا کریں، برطانیہ اس طرح کی بھڑکیوں کو کچھ نہیں سمجھتا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اپنا قد اونچا کرنے کے لیے نواز شریف کا نام لیتے رہتے ہیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے لیکن حکومت کی توجہ نواز شریف پر ہے۔ ملک میں لوگ آٹا اور چینی کو ترس گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کا کوئٹہ کا جلسہ کل ہونا ہے، بلوچستان حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیں۔

Tags: این آر اوعمران خانمریم نوازنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

جنسی ہراسگی کے خلاف می ٹو مہم ایران پہنچ گئی، خواتین نے بولنا شروع کر دیا

نواز شریف کس طرح لندن بیٹھ کر آرمی چیف سے سوال کرسکتے ہیں، اسد عمر

ایلن مسک کا مریخ پر 10 لاکھ افراد کو بسانے کا منصوبہ

خاتون خلاباز نے امریکی انتخابات میں خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

پسند کی شادی پر بیٹی کی مارپیٹ، مسلمان خاندان کو فرانس سے نکال دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In